تری پورہ: ترنمول کانگریس کی راجیہ سبھا رکن سشمیتا دیو پر حملہ

ترنمول کانگریس کی راجیہ سبھا رکن سشمیتا دیو بھٹاچاریہ نے پولس میں شکایت درج کرائی ہے کہ بی جے پی کارکنان نے ان کی گاڑی میں توڑ پھوڑ کی اور ان کے ساتھیوں کے ساتھ مارپیٹ کی گئی ہے۔

تصویر ٹوئٹر@SushmitaDevAITC
تصویر ٹوئٹر@SushmitaDevAITC
user

یو این آئی

کلکتہ: تری پورہ میں ترنمو ل کانگریس اور بی جے پی کے درمیان ٹکراؤ میں وقت گزرنے کے ساتھ شدت آتی جا رہی ہے۔ ترنمول کانگریس کی راجیہ سبھا رکن سشمیتا دیو بھٹاچاریہ نے پولس میں شکایت درج کرائی ہے کہ بی جے پی کارکنان نے ان کی گاڑی میں توڑ پھوڑ کی اور ان کے ساتھیوں کے ساتھ مارپیٹ کی گئی ہے۔

سشمیتا دیو کے قریبیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ممبر پارلیمنٹ پرشانت کشور کی ٹیم کے اراکین کے ساتھ بات چیت کر رہی تھیں اسی وقت کچھ لوگ آئے اور ان کی گاڑی میں توڑ پھوڑ کرنا شروع کر دیا۔ پولیس میں درج شکایت کے مطابق سشمیتا دیو سمیت ترنمول کانگریس کے 10 کارکنوں پر حملہ کیا گیا۔ بی جے پی کارکنوں نے دوپہر ڈیڑھ بجے کے قریب امتالی بازار کے قریب حملہ کیا ہے۔


ترنمول کانگریس نے الزام عاید کیا ہے کہ خواتین کے ساتھ مارپیٹ کی گئی ہے۔ موبائل فون اور دیگر سامان چوری کیا گیا ہے۔ ترنمول کانگریس نے اس پورے کی جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔ پولس میں درج شکایت کے مطابق سشمیتا دیو سمیت ترنمول کانگریس کے 10 کارکنوں پر حملہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے ورکروں نے خواتین کی عزت کی بھی پرواہ نہیں کی۔ موبائل فون اور دیگر سامان بھی چوری ہوگیا۔ ترنمول کانگریس نے اس حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ ترنمول کانگریس کے کارکنوں پر بے رحمانہ حملے کیے گئے ہیں۔ ترنمول کانگریس کی مقبولیت سے بی جے پی خوفزدہ ہوگئی ہے۔ اس لئے غنڈوں سے حملہ کرایا جا رہا ہے۔ ریاست بھر میں افراتفری کا ماحول ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */