ترنمول کانگریس نے گوا میں برسر اقتدار ہونے پر خواتین کے لیے پانچ ہزار روپے کی گارنٹی آمدنی مدد کا کیا وعدہ

ترنمول کانگریس کی گوا انچارج مہوا موئترا نے ہفتہ کے روز پنجی میں ریاست کے ہر گھر کو یقینی ماہانہ آمنی مدد مہیا کرنے کے لیے ’گرہ لکشمی کارڈ‘ لانچ کیا۔

مہوا موئترا، تصویر آئی اے این ایس
مہوا موئترا، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

پنجی: ترنمول کانگریس نے ہفتے کو اعلان کیا کہ گوا میں اگلے سال کے آغاز میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے بعد وہ اقتدار میں آتی ہے تو ہر گھر کی ایک خاتون کو گارنٹی آمدنی مدد کے طور پر پانچ ہزار روپے دیئے جائیں گے۔

ترنمول کانگریس کی گوا انچارج مہوا موئترا نے ہفتے کو یہاں ریاست کے ہر گھر کو یقینی ماہانہ آمنی مدد مہیا کرنے کے لئے گرہ لکشمی کارڈ لانچ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے تحت ہر گھر کی ایک خاتون کو گارنٹی آمنی مدد کے طور پر ہر ماہ پانچ ہزار روپے براہ راست منتقل کئے جائیں گے۔


ترنمول کانگریس نے 2022 کے اسمبلی انتخابات کے لئے مہاراشٹروادی گومانتک پارٹی (ایم جی پی) کے ساتھ الیکشن سے پہلے اتحاد کا اعلان کیا ہے۔ حال ہی میں عام آدمی پارٹی (عآپ) نے اعلان کیا تھا کہ اگر پارٹی اسمبلی انتخابات کے بعد اقتدار میں آتی ہے تو گرہ آدھار یوجنا کے تحت مالی مدد 1500 روپے سے بڑھاکر 2500 روپے کر دی جائے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔