پارلیمنٹ ہاؤس میں راجیو گاندھی کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا گیا

اس موقع پر راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف ملکارجن کھرگے، وینوگوپال، راجیو شکلا، جے پی اگروال اور جے ڈی سلیم کے علاوہ کئی موجودہ اور سابق ارکان پارلیمنٹ نے بھی راجیو گاندھی کو گلہائے عقیدت پیش کئے۔

پالیمنٹ ہاؤس میں راجیو گاندھی کو خراج عقیدت / آئی اے این ایس
پالیمنٹ ہاؤس میں راجیو گاندھی کو خراج عقیدت / آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے یوم پیدائش کے موقع پر پارلیمنٹ ہاؤس کے سنٹرل ہال میں انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سنٹرل ہال میں منعقدہ مختصر تقریب کے دوران میں سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف ملکارجن کھرگے، کے سی وینوگوپال، راجیو شکلا، جے پی اگروال اور جے ڈی سلیم کے علاوہ کئی موجودہ اور سابق ارکان پارلیمنٹ نے بھی راجیو گاندھی کو گلہائے عقیدت پیش کئے۔


لوک سبھا کے سکریٹری جنرل اُتپل کمار سنگھ اور راجیہ سبھا کے سکریٹری جنرل پی سی مودی کے ساتھ کئی دیگر معززین نے بھی سابق وزیر اعظم کو پھولوں کے ساتھ خراج عقیدت پیش کیا۔ خیال رہے کہ 20 اگست 1993 کو ہندوستان کے اس وقت کے صدر ڈاکٹر شنکر دیال شرما نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سینٹرل ہال میں راجیو گاندھی کی تصویر کی نقاب کشائی کی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔