لاک ڈاؤن کے دوران لازمی خدمات کی نقل و حمل کو یقینی بنایا جائے گا: آئی جی پی کشمیر

موصوف انسپکٹر جنرل نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ 'تمام پولیس یونٹوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ لاک ڈاؤن کے دوران ڈاکٹروں، ہیلتھ ورکروں اور لازمی خدمات کی بلا خلل نقل و حمل کو یقینی بنائیں'۔

وجے کمار، تصویر یو این آئی
وجے کمار، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

سری نگر: کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار کا کہنا ہے پولیس کو لاک ڈاؤن کے دوران ڈاکٹروں، ہیلتھ ورکروں اور لازمی خدمات کی بلا خلل نقل و حمل کو یقینی بنانے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ بتا دیں کہ جموں و کشمیر حکومت نے کورونا وائرس کے کیسز میں غیر معمولی اضافے کے پیش نظر یونین ٹریٹری کے کم از کم 11 اضلاع میں جمعرات کی شام سے 84 گھنٹوں تک جاری رہنے والا 'مکمل لاک ڈائون' نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

موصوف انسپکٹر جنرل نے جمعرات کو آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ 'تمام پولیس یونٹوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ لاک ڈاؤن کے دوران ڈاکٹروں، ہیلتھ ورکروں اور لازمی خدمات کی بلا خلل نقل و حمل کو یقینی بنائیں'۔ انہوں نے لوگوں کو محفوظ رہنے کے لئے گھروں میں ہی رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کسی بھی مدد کے لئے 112 ڈائل کرنے کو کہا ہے۔


قابل ذکر ہے کہ ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر میں بھی کورونا کی دوسری لہر تیزی سے پھیل رہی ہے۔ جموں و کشمیر انتظامیہ نے اس کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لئے پہلے ہی جزوی لاک ڈاؤن نافذ کر رکھا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔