دہلی کے بوانا علاقے میں مڈبھیڑ، راجیش بوانیہ گینگ کے تین بدمعاش گرفتار

دہلی پولیس کے حکام نے بتایا کہ ملزمین کی شناخت من بیر عرف موہت اور اس کے دو ساتھیوں نریش اور مدن کے طور پر کی گئی ہے۔ من بیر کے خلاف مبینہ طور پر قتل، ڈکیتی اور چوری سمیت کئی سنگین کیسز درج ہیں۔

دہلی پولیس، تصویر یو این آئی
دہلی پولیس، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: دہلی پولیس نے بوانا علاقے میں ایک مڈبھیڑکے بعد راجیش بوانیہ گینگ کے ایک شوٹر کو اس کے دو ساتھیوں سمیت گرفتار کیا ہے۔ دہلی پولیس کے حکام نے جمعرات کو یہ جانکاری دی۔ انہوں نے بتایا کہ ملزمین کی شناخت من بیر عرف موہت اور اس کے دو ساتھیوں نریش اور مدن کے طور پر کی گئی ہے۔ من بیر کے خلاف مبینہ طور پر قتل، ڈکیتی اور چوری سمیت کئی سنگین کیسز درج ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کو گینگ کے ایک بدمعاش کے بوانا علاقے میں آنے کی اطلاع ملی تھی۔ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کے لئے بوانا پولیس اسٹیشن کی فورس اور اسپیشل اسٹاف کی ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔ جب ملزمان کو موٹرسائیکل پر دیکھ کر رکنے کا اشارہ کیا گیا تو انہوں نے بھاگنے کی کوشش کی اور پولیس ٹیم پر فائرنگ کر دی۔ جوابی کارروائی میں پولیس نے بھی فائرنگ کی اور مختصر مقابلے کے بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا۔


فائرنگ میں من بیر کو دائیں ٹانگ میں گولی لگی۔ اسے علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا۔ پولیس نے ملزمان سے مسروقہ موٹر سائیکل، پستول اور کارتوس برآمد کئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔