گروگرام کے ’امبینس مال‘ کو بم سے اڑانے کی دھمکی، پولیس اور بم اسکواڈ موقع پر پہنچے، مال کرایا گیا خالی

امبینس مال کو بم سے اڑانے کی دھمکی ای میل سے دی گئی جس میں لکھا گیا ہے کہ ’’آپ میں سے کوئی بھی بچ نہیں پائے گا، آپ کی موت ہونی ہے، میں نے بلڈنگ میں بم اس لیے لگایا کیونکہ مجھے اپنی زندگی سے نفرت ہے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>پولیس، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

پولیس، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

گروگرام کے امبینس مال کو بم سے اڑانے کی دھمکی ملی ہے۔ یہ دھمکی ایک ای میل کے ذریعہ بھیجی گئی ہے۔ اس میں مال مینجمنٹ کو مطلع کی اگیا ہے کہ بلڈنگ میں بم لگا دیا گیا ہے اور مال کے اندر موجود ہر شخص کی جان لینے کی دھمکی دی گئی ہے۔

ای میل میں لکھا گیا ہے کہ ’’آپ میں سے کوئی بھی بچ نہیں پائے گا۔ آپ کی موت ہونی ہے۔ میں نے بلڈنگ میں بم اس لیے لگایا کیونکہ مجھے اپنی زندگی سے نفرت ہے۔‘‘ مال مینجمنٹ کو ای میل ملنے پر پولیس کو مطلع کیا گیا۔ خبر ملتے ہی گروگرام پولیس اور بم اسکواڈ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے مال کی پوری طرح سے تلاشی لی۔ مال کو خالی کرایا گیا اور سبھی سیکورٹی پروٹوکول پر عمل کیا گیا۔


پولیس اور بم اسکواڈ ٹیم نے مال کے اندر اچھی طرح جانچ کی اور حالات کا جائزہ لیا۔ فی الحال سیکورٹی ایجنسیاں دھمکی کی سنگینی کو توجہ میں رکھتے ہوئے معاملے کی گہرائی سے جانچ کر رہی ہیں اور مال کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کی کوششیں ہو رہی ہیں۔ اس واقعہ نے مال میں خریداری کر رہے گاہکوں اور اسٹاف کے درمیان خوف و دہشت کا ماحول پیدا کر دیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔