'انگریزوں سے معافی مانگنے والے معافی کا مطالبہ کر رہے ہیں'، راجیہ سبھا میں ملکارجن کھڑگے نے دکھایا دَم

ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ "جو میں نے تقریر میں کہا ہے، اگر وہ یہاں کہا تو ان لوگوں کے لیے بہت مشکل ہو جائے گی، جو آزادی کے لیے لڑے ہیں ان سے آپ معافی مانگنے کے لیے کہہ رہے ہیں۔"

ملکارجن کھڑگے، تصویر آئی اے این ایس
ملکارجن کھڑگے، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے کے بیان پر منگل کے روز پارلیمنٹ میں زوردار ہنگامہ ہوا۔ راجیہ سبھا میں بی جے پی نے کھڑگے سے معافی کا مطالبہ کیا، لیکن کانگریس صدر نے زوردار انداز میں کہا کہ وہ اپنے الفاظ پر قائم ہیں۔ ساتھ ہی کانگریس صدر نے کہا کہ ہم نے ملک کو آزادی دلائی اور ملک کے اتحاد کے لیے اندرا و راجیو گاندھی نے اپنی جان کی قربانی دی، لیکن آپ نے کیا کیا؟

راجیہ سبھا میں بی جے پی کو جواب دیتے ہوئے کانگریس صدر نے کہا کہ "میں نے تقریر میں جو بھی کہا وہ سیاسی تھا اور ایوان کے باہر کہا تھا۔ اس پر یہاں بحث کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ میں اب بھی کہہ سکتا ہوں کہ آزادی کے وقت فریڈم موومنٹ میں ان لوگوں کا کوئی کردار نہیں تھا۔ یہ معافی مانگ رہے ہیں؟" ان کی ان باتوں پر بی جے پی اراکین پارلیمنٹ ہنگامہ کرنے لگے۔ لیکن کھڑگے نے بولنا جاری رکھا۔


ملکارجن کھڑگے نے اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ "جو میں نے تقریر میں کہا، اگر وہ یہاں کہا تو ان لوگوں کے لیے بہت مشکل ہو جائے گی۔ جو آزادی کے لیے لڑے ہیں ان سے آپ معافی مانگنے کے لیے کہہ رہے ہیں۔ بی جے پی کے ذریعہ یہ بات کہی گئی کہ ملک میں اتحاد رکھنے کے لیے کانگریس پارٹی بھارت توڑو یاترا کر رہی ہے، تب میں نے کہا کہ کانگریس پارٹی ہمیشہ ملک کو جوڑنے کی بات کرتی ہے۔ اس کے لیے اندرا گاندھی جی نے اپنی جان دی، راجیو گاندھی نے اپنی جان دی۔ آپ میں سے کون لوگ اس ملک کے اتحاد کے لیے جان دی ہے؟ میں نے یہ کہا، کیا یہ سچ نہیں ہے؟ انھوں نے تو اپنی جان دی، ملک کو بچایا، تم نے کیا کچھ کیا؟ میں ایسے لوگوں سے سننا نہیں چاہتا۔"

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */