راجستھان میں 500 روپے کا سلنڈر: راہل گاندھی کی وزیر اعظم کو نصیحت، ’مودی جی! متروں کو میوا کھلانا بند کر کے عوام کی خدمت کیجئے‘

راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا کہ راجستھان کی کانگریس حکومت کا 500 روپے میں گیس سلنڈر دینے کا بڑا اعلان- مرکزی حکومت کی قیمت سے آدھی سے بھی کم۔

بھارت جوڑو یاترا کے دوران راہل گاندھی / ٹوئٹر / @INCIndia
بھارت جوڑو یاترا کے دوران راہل گاندھی / ٹوئٹر / @INCIndia
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے یکم اپریل سے ریاست کے غریب خاندانوں کو 500 روپے میں گیس سلنڈر دینے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ گہلوت نے پیر کو یہ اعلان 'بھارت جوڑو یاترا' کے تحت الور ضلع کے ملاکھیڑا میں منعقدہ ایک جلسہ عام میں کیا۔

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے راجستھان کی کانگریس حکومت کی طرف سے ریاست کے لوگوں کو ایل پی جی سلنڈر 500 روپے میں دینے کے اعلان پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا ’’راجستھان کی کانگریس حکومت کا 500 روپے میں گیس سلنڈر دینے کا بڑا اعلان- مرکزی حکومت کی قیمت سے آدھی سے بھی کم، آدھی سے زیادہ کم۔ مودی جی، دوستوں کو میوہ کھلانا بند کیجئے، مہنگائی سے پریشان عوام کی خدمت کیجئے۔‘‘


خیال رہے کہ راجستھان حکومت نے اپنے دور اقتدار کے چار سال مکمل کر لیے ہیں۔ اس موقع پر ریاست کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے بڑا اعلان کیا ہے۔ سی ایم اشوک گہلوت نے یکم اپریل سے غریب خاندانوں کو 500 روپے میں گیس سلنڈر دینے کا اعلان کیا ہے۔ سی ایم گہلوت نے پیر کو یہ اعلان 'بھارت جوڑو یاترا' کے تحت الور ضلع کے ملاکھیڑا میں منعقدہ ایک جلسہ عام میں کیا۔

ملک میں ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں ہوش رُبا اضافہ ہوا ہے۔ جو سلنڈر کبھی 400 روپے میں دستیاب تھا، اس وقت ملک بھر میں 1000 روپے سے زیادہ میں فروخت ہو رہا ہے۔ کولکاتا میں گھریلو گیس سلنڈر کی قیمت 1079 روپے، ممبئی میں 1052.50 روپے اور چنئی میں 1068.50 روپے ہے۔ آئی او سی کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ دہلی میں بغیر سبسڈی کے 14.2 کلوگرام ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 1053.00 روپے ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔