دہلی، یوپی اور راجستھان میں پارہ 49 ڈگری کے پار، لوگ بے حال

دہلی میں گرمی تمام ریکارڈ توڑ رہی ہے۔ دہلی کا پارہ اتوار کو 49 ڈگری کو پار کر گیا۔ اس سے پہلے ہفتہ کو دہلی کا درجہ حرارت 44.2 ڈگری ریکارڈ کیا گیا تھا۔ تاہم آنے والے دنوں میں گرمی سے کچھ راحت متوقع ہے۔

گرمی، تصویر آئی اے این ایس
گرمی، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

ہریانہ اور دہلی کے بیشتر حصوں، جنوبی اتر پردیش کے کئی حصوں، جموں ڈویژن، ہماچل پردیش، مغربی راجستھان، پنجاب کے کچھ حصوں اور مشرق میں کچھ مقامات پر شدید گرمی پڑ رہی ہے۔ راجستھان اور شمالی مدھیہ پردیش، اتر پردیش کے باندا میں اتوار کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 49 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ (آئی ایم ڈی) نے کہا کہ ودربھ کے بہت سے حصوں اور جنوب مغربی بہار اور جھارکھنڈ کے الگ تھلگ حصوں میں لو جیسے حالات دیکھے گئے ہیں، پیشین گوئی کے مطابق پیر کو شمال مغربی ہندوستان اور وسطی ہندوستان کے کئی حصوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آئے گی۔ لیکن اگلے دو دنوں میں 2-4 ڈگری سیلسیس تک پارہ گر جائے گا۔

دہلی میں گرمی تمام ریکارڈ توڑ رہی ہے۔ دہلی کا پارہ اتوار کو 49 ڈگری کو پار کر گیا۔ اس سے پہلے ہفتہ کو دہلی کا درجہ حرارت 44.2 ڈگری ریکارڈ کیا گیا تھا۔ تاہم آنے والے دنوں میں گرمی سے کچھ راحت متوقع ہے۔ دہلی کے نجف گڑھ میں 49.1 ڈگری سیلسیس، منگیش پور میں 49.2 ڈگری سیلسیس، اسپورٹس کمپلیکس میں 48.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔


آئی ایم ڈی کے بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ پیر کے بعد گزمی کی شدت میں کمی آئے گی، پیر کو جنوبی اتر پردیش کے کئی حصوں میں شدید گرمی کے حالات بنے رہیں گے۔ اسی طرح پیر کو ودربھ میں شدید گرمی کے ساتھ لو چلنے کے امکان ہیں، پیشین گوئی میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 17 مئی تک ودربھ اور جھارکھنڈ کے کچھ علاقوں میں شدید گرمی اور لو چلنے کا امکان ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔