’ایک وقت تھا جب لوگ محمد سمیع کو گالیاں دے رہے تھے، تب راہل گاندھی ان کے ساتھ کھڑے ہوئے تھے‘

کانگریس لیڈر شرینواس بی وی نے ایک پوسٹ کیا ہے جس میں انھوں نے لکھا ہے کہ ’’آج سے کچھ سالوں پہلے جب لوگ محمد سمیع کو گالیاں دے رہے تھے، تب سمیع کے ساتھ صرف راہل گاندھی کھڑے تھے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>وکٹ لینے کے بعد ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ خوشی کا اظہار کرتے محمد سمیع</p></div>

وکٹ لینے کے بعد ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ خوشی کا اظہار کرتے محمد سمیع

user

قومی آوازبیورو

عالمی کپ 2023 کے پہلے سیمی فائنل میں ہندوستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کر لی ہے۔ ہندوستان کی جیت میں محمد سمیع نے ایک اہم کردار ادا کیا جس کی ہر کوئی تعریف کر رہا ہے۔ سمیع نے 9.5 اوورس میں 57 رن دے کر 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور اس کارکردگی کے ساتھ انھوں نے کئی ریکارڈس اپنے نام کر لیے۔ اس تاریخی کارکردگی کی تعریف ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی کی ہے، لیکن ایک وقت ایسا بھی تھا جب کچھ لوگ سمیع کو سوشل میڈیا پر ٹرول کر رہے تھے اور گالیاں دے رہے تھے۔ سیمی فائنل میں محمد سمیع کے تاریخی مظاہرے کے بعد کانگریس لیڈر شرینواس بی وی نے اُس پرانے وقت کی یاد دلائی ہے اور کہا ہے کہ تب محمد سمیع کے ساتھ صرف راہل گاندھی کھڑے تھے۔

دراصل 25 اکتوبر 2021 کو ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ٹی-20 عالمی کپ کا ایک میچ کھیلا گیا تھا۔ اس میچ میں ہندوستان کو 10 وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ پاکستانی سلامی بلے بازوں بابر اعظم اور محمد رضوان نے سمیع کی گیندوں پر خوب رن بٹورے تھے۔ ایسے میں سوشل میڈیا پر انھیں مبینہ ’ہندوتوا بریگیڈ‘ کے ذریعہ خوب ٹرول کیا گیا تھا۔ ایسے موقع پر راہل گاندھی نے ایک ٹوئٹ کیا تھا جس میں انھوں نے لکھا تھا ’’محمد سمیع آپ کے ساتھ سبھی ہیں، ان لوگوں میں نفرت بھری ہوئی ہے، کیونکہ کوئی بھی انھیں پیار نہیں دیتا، انھیں معاف کر دو۔‘‘


کانگریس لیڈر شرینواس بی وی نے راہل گاندھی کے اسی ٹوئٹ کو شیئر کیا ہے اور لکھا ہے کہ ’’آج سے کچھ سالوں پہلے جب لوگ محمد سمیع کو گالیاں دے رہے تھے، تب سمیع کے ساتھ صرف راہل گاندھی کھڑے تھے۔‘‘ ویسے 2021 میں پاکستان کے خلاف ہندوستان کی شکست کے بعد محمد سمیع کو ٹرول کیے جانے پر کئی سابق ہندوستانی کرکٹرس نے بھی ان کی حمایت میں آواز بلند کی تھی۔ ویریندر سہواگ نے بھی محمد سمیع کی حمایت میں ٹوئٹ کیا تھا جس میں لکھا تھا کہ ’’محمد سمیع پر آن لائن حملہ حیران کرنے والا ہے اور ہم ان (محمد سمیع) کے ساتھ کھڑے ہیں۔ وہ ایک چمپئن ہے اور کوئی بھی جو ہندوستانی کیپ پہنتا ہے اور دل میں ہندوستان کو رکھتا ہے وہ کسی بھی آن لائن بھیڑ سے بڑا ہے۔ آپ سے کہنا ہے سمیع، اگلے میچ میں دکھا دو جلوہ۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔