سیاست میں اختلافات اور تنازعات ہوتے ہیں لیکن حملہ کرنے کی روایت مہاراشٹر کی نہیں ہے: شردپوار

این سی پی سربراہ شرد پوار نے اپنے گھر پر سرکاری بسوں کے ایس ٹی ملازمین کے حملے کے بعد کہا کہ ملازمین کے ناراض ہونے کی توقع تھی لیکن جس طرح سے انہیں مشتعل کرنے کی کوشش ہو رہی تھی ہو مناسب نہیں ہے

شرد پوار کی فائل تصویر، آئی اے این ایس
شرد پوار کی فائل تصویر، آئی اے این ایس
user

یو این آئی

ممبئی: این سی پی (نیشنلسٹ کانگریس پارٹی) کے قومی سربراہ شرد پوار نے اپنے گھر پر سرکاری بسوں کے ایس ٹی ملازمین کے حملے کے بعد بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملازمین کے ناراض ہونے کی توقع تھی لیکن جس طرح سے انہیں کئی دنوں سے مشتعل کرنے کی کوشش ہو رہی تھی ہو مناسب نہیں ہے۔

انہوں نے کہا مہاراشٹر کے سرکاری بسوں کے ملازمایس ٹی ورکرز بغیر کسی وجہ کے کئی مہینوں سے اپنا گھر بار چھوڑ کر ملازمت سے علاحدہ رہے جس کی وجہ سے وہ اور ان کے اہلِ خانہ معاشی تنگی کے شکار ہو گئے۔ اس کے لئے انہیں خودکشی کرنے جیسا انتہائی قدم اٹھانا پڑا۔ اس لئے جو قیادت مایوسی کی حالت پیدا کرتی ہے وہی خودکشی و دیگر انتہائی اقدام کی بھی ذمہ دار ہوتی ہے۔


شرد پوان نے مزید کہا کہ کل جو کچھ ہوا، اس پر حیران ہونے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔ مہاراشٹر میں سیاست میں اختلافات ہوتے ہیں، تنازعات ہوتے ہیں لیکن یہاں انتہائی قدم اٹھانے کی روایت نہیں ہے۔ پچھلے کچھ دنوں سے ایس ٹی کارکنوں کو ایجی ٹیشن کے ذریعہ مشتعل کرنے کی کوشش ہورہی تھی جو کسی طور مناسب نہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ ایس ٹی ملازمین اور ہمارا گزشتہ 50 سالوں سے گہرا تعلق ہے۔ ان کا کوئی بھی کنونشن مجھ سے نہیں چھوٹا ہے۔ ان کے ساتھ جب بھی کوئی مسئلہ پیدا ہوا اسے حل کرنے کے لئے ہم سب نے اپنی سک بھر کوششیں کیں۔ لیکن اس بار انہیں غلط راستہ دکھایا گیا اور اس کے برے اثرات ظاہر ہوئے ہیں۔


شردپوار نے کہا کہ ہم تحمل وبردباری سے کام لینے والے لوگ ہیں اور ہم ایس ٹی کارکنوں کی حمایت کرتے ہیں لیکن غلط قیادت کی نہیں۔شرد پوار نے یہ بھی کہا کہ اگر ایس ٹی کارکنان کو اگر کوئی غلط راستہ دکھاتا ہے تو اس کی مخالفت کرنا ہماری اور آپ کی دونوں کی ذمہ داری ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔