ہیک ہوا وزارت برائے اطلاعات و نشریات کا ٹوئٹر اکاؤنٹ، کچھ دیر بعد ریسٹور

وزارت برائے اطلاعات و نشریات کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہونے کی اطلاع ہے، ہیکر نے اکاؤنٹ کا نام بدل کر ایلن مسک رکھ دیا، لیکن کچھ دیر بعد ہی اکاؤنٹ کو ریسٹور کر لیا گیا اور فرضی ٹوئٹس کو بھی ہٹا دیا گیا۔

ہیک، علامتی تصویر آئی اے این ایس
ہیک، علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

مرکزی وزارت برائے اطلاعات و نشریات کا ٹوئٹر اکاؤنٹ آج بدھ کی صبح ہیک ہو گیا۔ ہیکرس نے اکاؤنٹ کا نام ایلن مسک رکھ کر پروفائل فوٹو میں مچھلی کی تصویر لگا دی تھی۔ ساتھ ہی کئی سارے ٹوئٹس بھی کر دیئے تھے۔ کچھ دیر بعد اکاؤنٹ کو ریسٹور کر لیا گیا اور ان ٹوئٹس کو بھی ہٹا دیا گیا۔ یہ جانکاری وزارت نے خود دی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پی ایم مودی، آئی ایم اے، آئی سی ڈبلیو اے اور مان دیسی مہیلا بینک کے ٹوئٹر اکاؤنٹس بھی ہیک ہو چکے ہیں۔

وزارت اطلاعات و نشریات کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے آج چھیڑ چھاڑ کیے جانے کی خبر جب ملی تو فوراً اس کو ٹھیک کرنے کی کوششیں شروع ہو گئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹوئٹر اکاؤنٹس سے گزشتہ کچھ وقت سے لگاتار ’گریٹ جاب‘ کے ٹوئٹ ہو رہے تھے۔ میڈیا میں اس طرح کی خبریں لگاتار آنی شروع ہو گئیں کہ وزارت کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کا نام اچانک بدل گیا۔ بعد میں ٹوئٹر وزارت نے جانکاری دی کہ ٹوئٹر ہینڈل ہیک ہو گیا تھا جسے ریسٹور کر لیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */