روسی کورونا ویکسین ’اسپوتنک‘ اب سیرم انسٹی ٹیوٹ میں بنے گی، ہر سال 30 کروڑ خوراکیں تیار کرنے کا ہدف

پوناوالا نے کہا کہ ہم اسپوتنک ویکسین کی پیداوار کے لئے آر ڈی آئی ایف کے ساتھ شراکت داری کر کے بے حد خوش ہیں۔ ہم آنے والے مہینوں میں لاکھوں خوراکیں تیار کرنے کی امید کرتے ہیں۔

ویکسین سپوتنک / علامتی تصویر
ویکسین سپوتنک / علامتی تصویر
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: روسی کورونا ویکسین ’اسپوتنک وی‘ پونے میں واقع سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا میں تیار کی جائے گی اور ہر سال 300 ملین (30 کروڑ) خوراکوں کی پیداواری کا ہدف طے کیا گیا ہے۔ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیرم انسٹی ٹیوٹ تعداد کے لہٰذ سے دنیا میں سب سے بڑا ویکسین کا تخلیق کار آر ڈی آئی ایف (رشین ڈائریکٹ انوسٹمنٹ فنڈ) کے اشتراک سے آئندہ ستمبر کے مہینے سے ویکسین تیار کرنے کا عمل شروع کرے گا۔

اسپوتنک وی کی تیاری کے سلسلہ میں ڈرگ کنٹرولر جنرل آف ٓنڈیا (ڈی سی جی آئی) کی منظوری حاصل کرنے کے بعد ٹیکنالوجی کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ دونوں شراکت دار یکجا ہو کر ملک میں سال بھر کے دوران 30 کروڑ اسپوتنک وی کی خوراکیں تیار کریں گے۔


سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کے سربراہ ادار پوناوالا نے کہا کہ ’’ہم اسپوتنک ویکسین کی پیداوار کے لئے آر ڈی آئی ایف کے ساتھ شراکت داری کر کے بے حد خوش ہیں۔ ہم آنے والے مہینوں میں لاکھوں خوراکیں تیار کرنے کی امید کرتے ہیں۔ آزمائش ستمبر کے مہینے سے شروع ہو جائے گی۔‘‘

انہوں نے کہا کہ ’’اعلیٰ افادیت اور بہترین سیکورٹی فروفائل کے لحاذ سے یہ اہم ہے کہ اسپوتنک ویکسین ہندوستان اور دنیا بھر کے لوگوں کے لئے دستیاب ہو۔ وائرس کے حوالہ سے غیر یقینی صورت حال کے پیش نظر بین الاقوامی اداروں اور حکومتوں کو کورونا وبا کے خلاف مہم کے لئے تعاون کرنا اہم ہے۔


وہیں، رشین ڈائریکٹ انوسٹمنٹ فنڈ کے سی ای او کیرل دیمتریو نے کہا، ’’آر ڈی آئی ایف کو دنیا کے سب سے بڑے ویکسین کی پیداواری کرنے والے سیرم انسٹی ٹیوٹ کے ساتھ تعاون کر کے خوشی ہو رہی ہے۔ یہ اسٹریٹجک شراکت داری پیداواری کی صلاحیت میں اضافہ کے لحاذ سے کافی اہم اقدام ہے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔