کورونا کا خطرہ پھر بڑھا، ’کورونا ہدایات‘ پر اب 31 مارچ تک کرنا ہوگا عمل!

وزارت داخلہ نے جمعہ کے روز ایک حکم جاری کرکے کہا کہ کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے پہلے سے نافذ نگرانی، کنٹرول اور احتیاط سے متعلق ہدایات اب 31 مارچ تک نافذ رہیں گی۔

کورونا وائرس / تصویر یو این آئی
کورونا وائرس / تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی، 28 فروری (یو این آئی) ملک کے کچھ حصوں میں کورونا وائرس کے پھر سے پیھلنے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے مرکزی وزارت داخلہ نے اس سے نمٹنے کے لیے نافذ نگرانی، کنٹرول اور احتیاط؛ ہدایات کی مدت مزید ایک ماہ ،31 مارچ تک بڑھا دی ہے۔ وزارت داخلہ نے جمعہ کے روز ایک حکم جاری کرکے کہا کہ کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے پہلے سے نافذ نگرانی، کنٹرول اور احتیاط سے متعلق ہدایات اب 31 مارچ تک نافذ رہیں گی۔

وزارت نے کہا ہے کہ یہ درست بات ہے کہ کووِڈ۔19 کے فعال اور نئے کیسز میں کافی کمی آئی ہے لیکن اس وبا سے پوری طرح نمٹنے کے لیے نگرانی، کنٹرول اور احتیاط ضروری ہے۔ وزارت داخلہ نے یہ بھی کہا ہے کہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو کورونا ٹیکہ کاری کی مہم میں تیزی لانے کا مشورہ دیا گیا ہے جس سے وائرس کو پھیلنے اور اس کی چین کو توڑا جا سکے۔


ہدایات میں کہا گیا ہے کہ کنٹمنٹ زون کا تعین محتاط ہو کر کیا جائے۔ ساتھ ہی ان علاقوں کے لیے متعینہ ہدایات کو سختی سے نافذ کرنے اور کووِڈ پروٹوکال پر پوری طرح عمل درآمد پر زور دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ یہ بھی کہا گیا ہے کہ جن سرگرمیوں کی اجازت دی گئی ہے‘ ان کے سلسلے میں جاری معیاری آپریٹنگ طریقہ کار کو بھی پوری طرح سے نافذ کیا جانا ضروری ہے۔ قابل ذکر ہے کہ مہاراشٹر، کیرالہ اوار پنجاب جیسی کچھ ریاستوں میں کورونا وائرس کے کیسز میں پھر سے تیزی آئی ہے اور اس سے دیگر علاقوں میں بھی وبا کا اگلا دور آنے کا اندیشہ پیدا ہو گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */