جامعہ کے طالب علم کی شاندار کارکردگی، بین الاقوامی ’ہیکاتھون‘ جیتنے والی ٹیم کا حصہ بنا

اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پرناو گوتم نے کہا کہ ایک بین الاقوامی ہیکاتھون میں اپنی یونیورسٹی اور ملک کی نمائندگی کرنا اور جیت حاصل کرنا، اعزاز کی بات ہے۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ دہلی / آئی اے این ایس
جامعہ ملیہ اسلامیہ دہلی / آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ایک طالب علم نے بین الاقوامی ہیکاتھون میں پہلا انعام حاصل کرنے والی ٹیم کا حصہ بن کر اپنا اور اپنے ادارے کا نام روشن کر دیا ہے۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ، کمپیوٹر انجینئرنگ کے چوتھے سال کے طالب علم پرناو گوتم ان 5 ممبران پر مشتمل انٹرنیشنل ٹیم میں شامل ہیں، جس نے ’ایشین انڈیا انٹرنیشنل ہیکاتھون 2021‘ میں پہلا انعام جیتا تھا۔ اس بین الاقوامی ہیکاتھون میں 11 ممالک کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ ٹیم کو سرٹیفکیٹ کے ساتھ 2700 ڈالر کی انعامی رقم سے بھی نوازا گیا۔

ہندوستان کے پرناو گوتم کے علاوہ، نوین سری دھر اور سدھارتھ سنگھ رائے، کمبوڈیا کے سونگیم سیلا اور میانمار کے سوئے مو مو ہیٹ، مقابلہ جیتنے والی ٹیم 44 - پروکٹر کے دوسرے ممبر تھے۔ اس ہیکاتھون کے لئے 11 مختلف ممالک کے کل 330 طلباء کا انتخاب کیا گیا تھا۔ امارٹ انڈیا ہیکاتھون - 2020 جیتنے والی جامعہ ٹیم ’مونکس‘ کا حصہ رہے پرناو گوتم کو اس میں شرکت کا موقع ملا۔


اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پرناو گوتم نے کہا، "ایک بین الاقوامی ہیکاتھون میں اپنی یونیورسٹی اور ملک کی نمائندگی کرنا اور جیت حاصل کرنا، اعزاز کی بات ہے۔ میں اپنے اساتذہ کا شکر گزار ہوں، جنہوں نے ہمیشہ مجھے سپورٹ کیا اور اس طرح کی پر وقار تقریب کا حصہ بننے میں میری مدد کی۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔