کانگریس حکومت نے عوامی منشور میں کئے گئے 80 فیصد سے زیادہ وعدے پورے کئے: ڈوٹاسرا

گووند سنگھ ڈوٹاسرا نے کہا کہ اپنے کام کی بنیاد پر اور کانگریس کے نظریے کی بنیاد پر سال 2023 میں ریاست میں دوبارہ کانگریس کی حکومت بنے گی۔

تصویر ٹوئٹر @GovindDotasra
تصویر ٹوئٹر @GovindDotasra
user

یو این آئی

جیسلمیر: راجستھان پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر گووند سنگھ ڈوٹاسرا نے کہا کہ ریاست کی کانگریس حکومت نے عوامی منشور میں کئے گئے 80 فیصد سے زیادہ وعدے نہ صرف پورے کئے بلکہ عوامی فلاح و بہبود کے لئے چیف منسٹر چرنجیوی یوجنا، مفت ادویات یوجنا، نئے انگلش میڈیم مہاتما گاندھی اسکول کھولنے کے کام کئے گئے۔

ڈوٹاسرا آج جیسلمیر میں کانگریس کے دو روزہ ضلعی سطح کے کارکن تربیتی کیمپ کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کارکنوں اور لیڈروں کا فرض ہے کہ وہ ریاست کی کانگریس حکومت کی جانب سے نافذ کردہ فلاحی اسکیموں کے فوائد عام آدمی تک پہنچانے کے لیے کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کارکنوں کو گاؤں گاؤں جانا ہوگا تاکہ عوام کو مرکز کی بی جے پی حکومت کی ناکامیوں سے آگاہ کیا جاسکے۔


انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کی غلط معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں مہنگائی میں بے تحاشہ اضافہ ہو رہا ہے، بے روزگاری اپنے عروج پر ہے اور عام آدمی کا جینا محال ہو کر رہ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے کام کی بنیاد پر اور کانگریس کے نظریے کی بنیاد پر سال 2023 میں ریاست میں دوبارہ کانگریس کی حکومت بنے گی اور 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کی فسطائی مرکزی حکومت کا تختہ الٹنا ہے۔ اس کے لئے بھی تمام کارکنوں کو تیار ہونا چاہئے.

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔