مرکز نے 6 ریاستوں کے لیے 3000 کروڑ روپے کی اضافی امداد کو منظوری دی

توکتے اور یاس سے متاثرہ گجرات اور مغربی بنگال کو گزشتہ مئی میں نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس سے بالترتیب 1000 کروڑ اور 300 کروڑ روپے کی رقم دی گئی تھی۔

امت شاہ، تصویر آئی اے این ایس
امت شاہ، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: مرکزی حکومت نے چھ ریاستوں یعنی گجرات، مغربی بنگال، آسام، کرناٹک، مدھیہ پردیش اور اتراکھنڈ کے لیے 363 کروڑ روپے کی اضافی امداد کو منظوری دی ہے۔ جمعرات کو مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی صدارت میں ہوئی اعلیٰ سطحی میٹنگ میں اسے منظوری دی گئی۔ یہ رقم امسال سیلاب، تودہ کھسکنے (لینڈ سلائیڈنگ) اور گردابی طوفان (سائیکلون) سے ہونے والے نقصانات کی تلافی کے لیے نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس سے دی جائے گی۔

اس رقم میں سے 1133.35 کروڑ روپے توکتے سے متاثرہ گجرات کو، 586.59 کروڑ روپے یاس سے متاثرہ مغربی بنگال کو، 51.53 کروڑ روپے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ آسام کو، 503.06 کروڑ روپے کرناٹک کو، 600.50 کروڑ روپے مدھیہ پردیش کو اور اتراکھنڈ کو 187.17 کروڑ روپے دیئے جائیں گے۔ یہ رقم اسٹیٹ ڈیزاسٹر رسپانس فورس کے تحت ان ریاستوں کو مرکزی حکومت کی طرف سے دی جانے والی رقم کے علاوہ ہوگی۔


توکتے اور یاس سے متاثرہ گجرات اور مغربی بنگال کو گزشتہ مئی میں نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس سے بالترتیب 1000 کروڑ اور 300 کروڑ روپے کی رقم دی گئی تھی۔ مرکزی حکومت نے یہ رقم آفات سے متاثرہ ریاستوں کو بھیجی گئی مرکزی ٹیموں کی رپورٹوں کی بنیاد پر مختص کی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔