ایم سی ڈی ملازمین کی کم از کم تنخواہ میں اضافہ کا اعلان بھی کہیں ’جملہ‘ ثابت نہ ہو جائے: کانگریس

اروندر لولی نے اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ ایم سی ڈی ملازمین کی ماہانہ تنخواہ میں اضافہ کا اعلان عارضی/کانٹریکچوئل ملازمین، آنگن باڑی ورکر اور گیسٹ ٹیچرس کو مستقل کرنے کے وعدہ کی طرح جملہ ثابت ہو سکتا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>اروندر سنگھ لولی، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

اروندر سنگھ لولی، تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر اروندر سنگھ لولی نے آج اپنے ایک بیان میں کہا کہ دہلی حکومت کے ذریعہ دہلی میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کے بے ہنر، باہنر اور نصف ہنر ملازمین کی کم از کم ماہانہ تنخواہ میں اضافہ کے اعلان پر ہونا چاہیے۔ کہیں یہ اعلان بھی وزیر اعلیٰ کے ذریعہ عارضی/کانٹریکچوئل ملازمین، آنگن باڑی ورکر اور گیسٹ ٹیچرس کو مستقل کرنے کے وعدہ کی طرح جملہ ثابت نہ ہو جائے۔

اروندر سنگھ لولی کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ کیجریوال نے یکم نومبر کو دہلی میونسپل کارپوریشن کے 5000 صفائی اہلکاروں کو مستقل کرنے کا اعلان کیا تھا، لیکن ابھی تک اس سلسلے میں کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ یعنی یہ اعلان بھی کھوکھلا ثابت ہوا، جبکہ یہ ملازمین گزشتہ ایک دہائی سے بھی زیادہ سے مستقل ملازمت کا انتظار کر رہے ہیں۔ اروندر لولی کے مطابق حکومت کا اعلان کہ یکم اپریل سے تنخواہ میں اضافہ ہوگا، یہ ملازمین کے مفاد کی بات ہے لیکن اس پر عمل بھی ہونا چاہیے۔ کانگریس صدر نے کہا کہ ایوان کی میٹنگ کے ایجنڈے کے مطابق کلرک اور سپروائزر ملازمین کی کم از کم تنخواہ میں بھی اضافہ کیا جائے گا اور غیر میٹرک پاس ملازمین کے لیے کم از کم تنخواہ 18499 روپے سے بڑھا کر 18993 روپے، میٹرک پاس لیکن گریجویٹ نہیں ہونے پر 20375 روپے سے بڑھا کر 20902 روپے اور گریجویٹ و اس سے اوپر کے ملازمین کے لیے کم از کم تنخواہ 22744 روپے کیا جائے گا۔ مطلب ان ملازمین کے لیے مہنگائی بھتہ بالترتیب 494 روپے، 546 روپے اور 598 روپے ماہانہ بڑھ کر ملے گا۔ انھوں نے کہا کہ ایوان میں منظوری ملنے کے بعد ہی مہنگائی بھتہ کی ادائیگی ان ملازمین کو ہوگی۔


کانگریس صدر اروندر لولی کا کہنا ہے کہ دہلی میونسپل کارپوریشن 15 سالوں سے بھی زیادہ وقت سے بدعنوانی کا اڈہ بنا ہوا ہے اور عام آدمی پارٹی (عآپ) کے کارپوریشن میں برسر اقتدار ہونے کے بعد بھی کوئی خاص بدلاؤ نہیں آیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن ملازمین کی تنخواہ میں اضافہ اونٹ کے منھ میں زیرے کے یکساں ہے۔

اس موقع پر کانگریس لیڈر جتیندر کمار کوچر نے کہا کہ دہلی حکومت دہلی میونسپل کارپوریشن کے بے ہنر، با ہنر اور نصف ہنر مزدوروں کی تنخواہ میں اضافہ کر کے اپنی پیٹھ تھپتھپا رہی ہے، جبکہ ماہانہ محض 500 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جو کہ بہت کم ہے۔ انھوں نے کہا کہ ان ملازمین کی تنخواہ میں کم از کم 10 فیصد کا اضافہ ہونا چاہیے کیونکہ مہنگائی پر کنٹرول کرنے میں ناکام دہلی حکومت کو مہنگائی کا جائزہ لیتے ہوئے کم از کم تنخواہ میں اضافہ کرنا چاہیے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔