دفاعی شعبہ میں ہندوستان نے بڑھایا بڑا قدم، سودیشی اینٹی شپ میزائل کا کامیاب تجربہ

ہندوستانی بحریہ کے ذریعہ کیے گئے تجربہ میں میزائل کی سیکر اور گائیڈنس تکنیک کو بھی ٹیسٹ کیا گیا، دراصل کسی بھی میزائل کا اس کے طے ہدف کو حاصل کرنا گائیڈنس تکنیک کا حصہ ہے۔

<div class="paragraphs"><p>اینٹی شپ میزائل کا کامیاب تجربہ، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

اینٹی شپ میزائل کا کامیاب تجربہ، تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

ہندوستانی فضائیہ اور ڈی آر ڈی او نے منگل کے روز سودیشی یعنی ملک میں تیار بحری اینٹی شپ میزائل کا کامیاب تجربہ کیا۔ سیکنگ 42بی ہیلی کاپٹر سے یہ تجربہ کیا گیا جو کہ میزائل تکنیک کے معاملے میں خود کفیل بننے کی سمت میں ایک بڑا قدم ہے۔ تجربہ کے دوران بحریہ اور ڈی آر ڈی او کے سرکردہ افسران پورے عمل پر گہری نگاہ رکھے ہوئے تھے۔

قابل ذکر ہے کہ ہندوستانی بحریہ کے ذریعہ کیے گئے اس ٹیسٹنگ میں میزائل کی سیکر اور گائیڈنس تکنیک کا بھی تجربہ کیا گیا۔ دراصل کسی بھی میزائل کا اس کے طے ہدف کو حاصل کرنا ہی گائیڈنس تکنیک کا حصہ ہے۔ کوئی میزائل کتنا اثردار ہے، یہ اس کی گائیڈنس تکنیک پر ہی منحصر کرتا ہے۔ بحریہ نے جو ویڈیو جاری کی ہے، اس میں دکھائی دے رہا ہے کہ سمندر کے اوپر اڑ رہے ہندوستانی بحریہ کے ہیلی کاپٹر نے اینٹی شپ میزائل فائر کی، جس نے کامیابی کے ساتھ اپنے ہدف کو حاصل کیا۔ اس سے قبل گزشتہ سال مئی میں بھی بحریہ نے ڈی آر ڈی او کے ساتھ مل کر اینٹی شپ میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔


واضح رہے کہ حکومت ہند کی کوشش ہے کہ دفاعی پروڈکشن کے معاملے میں ملک کو خودکفیل بنایا جائے۔ اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے ڈی آر ڈی او، ڈیفنس پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگز اور آرڈیننس فیکٹری بورڈ اہم کردار نبھا رہے ہیں۔ ابھی ہمارا ملک اسلحوں کی فراہمی کے لیے بڑے پیمانے پر بیرون ممالک پر منحصر ہے، لیکن اب حکومت اسلحوں کی درآمد کو روکنے کے لیے ملک میں ہی اسلحوں کی مینوفیکچرنگ اور تکنیک کی منتقلی کے لیے معاہدے کر رہی ہے۔ ابھی ہندوستان میں انٹگریٹیڈ گائیڈیڈ میزائل ڈیولپمنٹ پروگرام کے ذریعہ چار میزائل سسٹم ملک میں ہی تیار کیے جا رہے ہیں، جن میں پرتھوی میزائل، آکاش میزائل، ترشول میزائل اور ناگ میزائل سسٹم شامل ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔