نئی دہلی-دربھنگہ ایکسپریس میں لگی خوفناک آگ، 8 مسافر جھلسے

ٹرین نمبر 02570 کے جنرل کوچ نمبر ایس 1 اور ایس 2 میں آگ لگی جس کے بعد مسافروں میں بھگدڑ مچ گئی، متاثرہ کوچ سے انجن اور دیگر کوچز کو علیحدہ کر دیا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ٹرین میں آگ کی علامتی تصویر</p></div>

ٹرین میں آگ کی علامتی تصویر

user

قومی آوازبیورو

ایٹاوا میں بدھ کے روز نئی دہلی-دربھنگہ کلون ایکسپریس کے جنرل کوچ میں آگ لگنے سے بھگدڑ والا ماحول پیدا ہو گیا اور 8 لوگ جھلس بھی گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرین نمبر 02570 کے جنرل کوچز میں آگ لگی ہے اور فی الحال ٹرین سرائے بھوپت اسٹیشن پر رکی ہوئی ہے۔ ٹرین میں آگ لگنے کی خبر ملتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں جائے حادثہ کے لیے روانہ ہو گئیں۔

موصولہ اطلاع کے مطابق ٹرین کے جنرل کوچز ایس 1 اور ایس 2 میں لگی۔ آگ لگنے کے بعد کوچ میں بھگدڑ مچ گئی۔ فوری طور پر انجن سمیت دیگر کوچز کو متاثرہ کوچز سے علیحدہ کر دیا گیا جس سے آگ دیگر ڈبوں میں نہیں پھیل سکی۔ ٹرین میں آگ لگنے کی خبر ملنے پر اے ڈی ایم ابھینو رنجن شریواستو، ایس پی سٹی کپل دیو سنگھ، ایس ڈی ایم صدر وکرم راگھو سمیت کئی تھانوں کی فورس پہنچ گئی ہے۔ ہندی نیوز پورٹل ’امر اجالا‘ پر شائع رپورٹ کے مطابق آگ کی زد میں آنے سے آٹھ مسافر جھلس گئے ہیں جنھیں سنگین حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔


قابل ذکر ہے کہ چھٹھ پوجا کی وجہ سے ٹرینوں میں زبردست بھیڑ چل رہی ہے۔ نئی دہلی-دربھنگہ کلون ایکسپریس میں بھی زبردست بھیڑ تھی۔ آگ لگنے کی وجہ سے سینکڑوں مسافروں کا سامان جل کر خاک ہو گیا ہے۔ ٹرین میں آگ لگنے کے سبب شتابدی ایکسپریس اور کامکھیا ایکسپریس سمیت کئی ٹرینیں لوپ پر کھڑی ہوئی ہیں۔

سی پی آر او، ایسٹ سنٹرل ریلوے کے ذریعہ دی گئی جانکاری کے مطابق جب ٹرین نمبر 02570 دربھنگہ کلون اسپیشل اتر پردیش کے سرائے بھوپت ریلوے اسٹیشن سے گزر رہی تھی تبھی ایس 1 کوچ سے دھواں اٹھنے لگا۔ اسے دیکھ کر اسٹیشن ماسٹر نے فوراً ٹرین رکوا دی۔ یہ بھی جانکاری دی گئی کہ ٹرین کو جلد ہی روانہ کر دیا جائے گا۔


اس درمیان ٹرین میں جھلسنے والوں کے نام بھی سامنے آئے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ زخمی مسافروں میں رونق راج (12 سال)، منوج چوپال (37 سال)، ہریندر یادو (26 سال)، ٹلو مکھیا (18 سال)، دیانند، دیانند کی بیوی کنچن دیوی (40 سال)، دیانند کی ماں سنیتا دیوی (65 سال) اور دیانند کی بیٹی آکرتی

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔