جوان، پٹھان، یا پھر ٹائیگر 3... پہلے تین دنوں میں کس فلم نے کی زیادہ کمائی؟

رواں سال شاہ رخ کی دو فلمیں ’پٹھان‘ اور ’جوان‘ نے سنیما ہال میں خوب دھوم مچائی، سلمان خان کی فلم ’ٹائیگر 3‘ کو بھی فلم شائقین خوب پسند کر رہے ہیں، لیکن ان تینوں فلموں میں فی الحال ’جوان‘ نمبر 1 ہے۔

<div class="paragraphs"><p>شاہ رخ خان اور سلمان خان، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

شاہ رخ خان اور سلمان خان، تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

سلمان خان کی فلم ’ٹائیگر 3‘ سنیما ہال میں خوب کمائی کر رہی ہے۔ سلمان خان نے اپنے چاہنے والوں کو مایوس نہیں کیا ہے اور تفریح سے بھرپور فلم پیش کی ہے۔ فلم کو ریلیز ہوئے تین دن گزر گئے ہیں اور اب فلم شائقین کے ذہن میں یہ سوال چل رہا ہے کہ ہندی باکس آفس پر پٹھان، جوان اور ٹائیگر 3 میں کون آگے ہے۔ دراصل رواں سال شاہ رخ خان کی دو فلمیں ’پٹھان‘ اور ’جوان‘ نے سنیما ہال میں خوب دھوم مچائی۔ اب سلمان خان کی فلم ’ٹائیگر 3‘ کو بھی فلم شائقین خوب پسند کر رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان تینوں فلموں میں ’سب سے بہتر کون ہے؟‘ سوال کا جواب لوگ تلاش کر رہے ہیں۔ آئیے جانتے ہیں ان تینوں فلموں نے شروعاتی تین دنوں میں ہندی باکس آفس پر کتنی کمائی کی۔

پٹھان:

عموماً فلمیں جمعہ کے روز ریلیز ہوتی ہیں، لیکن شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ نے 26 جنوری سے ٹھیک پہلے 25 جنوری (بدھ) کو سنیما گھروں میں دستک دی تھی۔ ’سیکنلک‘ کی رپورٹ کے مطابق پہلے دن اس نے ہندی باکس آفس پر 55 کروڑ روپے اور دوسرے دن 68 کروڑ روپے کا کاروبار کیا۔ تیسرے دن اس فلم کی کمائی میں بہت کمی دیکھنے کو ملی اور 39.25 کروڑ روپے کا کلیکشن ہوا۔ یعنی فلم نے تین دنوں میں مجموعی طور پر 161 کروڑ روپے کی کمائی کی۔ بعد کے دنوں میں ’پٹھان‘ کے کاروبار نے پھر سے رفتار پکڑی تھی۔


جوان:

فلم ’جوان‘ کا نشہ تو فلم شائقین پر سر چڑھ کر بولا۔ شاہ رخ کی یہ فلم بلاک بسٹر ثابت ہوئی اور کئی ریکارڈس اس نے اپنے نام کر لیے۔ یہ فلم 7 ستمبر (جمعرات) کو سنیما گھروں میں پہنچی تھی اور پہلے دن 65.5 کروڑ روپے کا کلیکشن کیا تھا۔ دوسرے دن یعنی جمعہ کو اس فلم نے 46.23 کروڑ روپے اور پھر تیسرے دن (ہفتہ) 68.72 کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا۔ اس طرح تینوں دنوں کی کمائی کو جوڑا جائے تو ’جوان‘ 180.45 کروڑ روپے کا کلیکشن کر لیا۔

ٹائیگر 3:

سلمان خان کی فلم ’ٹائیگر 3‘ دیوالی تہوار کو پیش نظر رکھتے ہوئے 12 نومبر یعنی اتوار کے روز ہندوستانی سنیما گھروں میں ریلیز ہوئی۔ سیکنلک کی رپورٹ کے مطابق اس نے اتوار، پیر اور منگل تینوں دنوں کو ملا کر مجموعی طور پر 144.50 کروڑ روپے کی کمائی کر ڈالی ہے۔ ’ٹائیگر 3‘ تیزی کے ساتھ بلاک بسٹر کی طرف بڑھ رہا ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ آنے والے دنوں میں فلم کمائی کا کوئی نہ کوئی ریکارڈ ضرور بنائے گی۔


بہرحال، تینوں فلموں کی کمائی پر نظر ڈالی جائے تو شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ شروعاتی تین دنوں کی کمائی میں 180.45 کروڑ روپے کے ساتھ پہلے مقام پر ہے۔ دوسرا مقام بھی شاہ رخ کی ہی فلم ’پٹھان‘ کو حاصل ہوا ہے جس نے تین دنوں میں 161 کروڑ روپے کی کمائی کی۔ گویا کہ ’ٹائیگر 3‘ تین دنوں میں 144.50 کروڑ روپے کمائی کے ساتھ تیسرے مقام پر ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ تینوں ہی فلمیں جمعہ کے روز ریلیز نہیں ہوئی تھیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔