تلگو اداکار مہیش بابو کو ای ڈی کا سمن، منی لانڈرنگ معاملے میں پوچھ تاچھ کے لیے طلب
ای ڈی نے حال میں سائی سوریہ ڈیولپرس اور سُرانا گروپ کے خلاف چھاپہ ماری کی تھی۔ مہیش بابو ان فرموں کے ذریعہ چلائے جا رہے متنازعہ رئیل اسٹیٹ پروجیکٹس کو بڑھاوا دینے کے لیے جانچ کے دائرے میں ہیں۔

تصویر ’انسٹاگرام‘
تلگو فلموں کے سپر اسٹار مہیش بابو کو انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) نے منی لانڈرنگ جانچ کے سلسلے میں پوچھ تاچھ کے لیے طلب کیا ہے۔ اس معاملے میں دو رئیل اسٹیٹ کمپنیوں پر خریداروں کو ٹھگنے کا الزام ہے۔ ای ڈی نے حیدرآباد واقع رئیل اسٹیٹ فرم سائی سوریہ ڈیولپرس اور سُرانا گروپ سے جڑے منی لانڈرنگ معاملے میں مہیش بابو کو 27 اپریل کو پوچھ تاچھ کے لیے سمن بھیجا ہے۔ مہیش بابو ان فرموں کے ذریعہ چلائے جا رہے متنازعہ رئیل اسٹیٹ پروجیکٹس کو بڑھاوا دینے کے لیے جانچ کے دائرے میں ہیں۔ رپورٹس کے مطابق مہیش بابو کو ایک انڈورسمنٹ ڈیل کے لیے سائی سوریہ وینچرس سے 5.9 کروڑ روپے کی رقم ملی تھی۔
ای ڈی کے ذرائع نے اشارہ دیا ہے کہ مہیش بابو کو ادا کی گئی رقم دھوکہ دہی والی ہونے کا شبہ ہے۔ اس سے جانچ مزید تیز ہو گئی ہے۔ مبینہ طور پر منی لانڈرنگ کی جانچ جاری رہنے کے دوران اداکار سے افسروں کے ساتھ تعاون کرنے کی امید ہے۔ یہ سمن دھوکہ دہی والے رئیل اسٹیٹ سودوں کی وسیع جانچ کے حصے کی شکل میں آیا ہے۔ مہیش بابو کا اس معاملے میں جڑاؤ جانچ کے دائرے میں ہے۔
ای ڈی نے حال ہی میں سائی سوریہ ڈیولپرس اور سُرانا گروپ اور ان سے جڑے سرمایہ کاروں کے خلاف چھاپہ ماری کی تھی۔ یہ کارروائی سکندر آباد، جوبلی ہلس اور بووین پلّی جیسے حیدر آباد کے پاش علاقوں میں کی گئی تھی۔ سائی سوریہ کے مالک ستیش چندر گپتا پر دھوکہ دہی اور فرضی واڑہ کا سنگین الزام ہے۔
مہیش بابو کے کام کے سلسلے میں بات کی جائے تو فی الحال وہ پرینکا چوپڑہ کے ساتھ اپنی اگلی فلم SSMB29 کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ اس میں پرتھوی راج سوکمارن بھی ہیں۔ مہیش بابو بالی ووڈ اداکارہ نمرتا شیروڈکر کے شوہر ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔