تلنگانہ بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے کو پولیس نے حراست میں لیا، وزیر اعظم مودی کے ریاست کے دورے سے قبل کارروائی

بنڈی سنجے کو زیر حراست لیے جانے کے بعد بی جے پی کارکنان نلگنڈہ ضلع کے بوملا رامارام پولیس اسٹیشن کے باہر احتجاج کر رہے ہیں، جہاں ایم پی بنڈی سنجے کو پولیس نے حراست میں لینے کے بعد رکھا ہوا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

حیدرآباد: وزیر اعظم نریندر مودی کے ریاست کے دورے سے قبل تلنگانہ بی جے پی کے صدر اور رکن پارلیمان بنڈی سنجے کمار کو ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس کی ایک ٹیم کریم نگر میں رکن پارلیمنٹ کی رہائش گاہ پہنچی اور اسے اپنی تحویل میں لے لیا۔

بنڈی سنجے کمار کی حراست کے بعد بی جے پی نے احتجاج میں شدت پیدا کر دی ہے۔ بی جے پی کارکنان نلگنڈہ ضلع کے بوملا رامارام پولیس اسٹیشن کے باہر احتجاج کر رہے ہیں، جہاں ریاستی بی جے پی صدر اور ایم پی بنڈی سنجے کو پولیس نے حراست میں لینے کے بعد رکھا ہوا ہے۔


بی جے پی نے الزام لگایا کہ ریاستی صدر نے پیپر لیک معاملے میں بی آر ایس حکومت کے خلاف پریس کانفرنس بلائی تھی۔ اس سلسلے میں پولیس نے اسے حراست میں لے لیا ہے۔ تاہم پولیس کی جانب سے ابھی تک اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ وہیں، بی جے پی کے ریاستی جنرل سکریٹری پریمندر ریڈی نے کہا کہ پولیس نے سنجے کو غیر قانونی طور پر ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لیا ہے۔ یہ تلنگانہ میں وزیر اعظم مودی کے پروگرام میں خلل ڈالنے کی کوشش ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔