’ملک جہنم میں جا رہا ہے‘ ، الزامات عائد ہونے کے بعد ٹرمپ کا اپنے حامیوں سے خطاب

روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کی سماعت کے دوران تین مثالیں پیش کی گئیں۔ پہلی، ٹرمپ ٹاور کے گارڈ کو 30,000 ڈالر، خاتون کو 150,000 ڈالر اور تیسرے، ایک ایڈلٹ فلمی اداکارہ کو 130,000 ڈالر ادا کرنے کا کہا

<div class="paragraphs"><p>ڈونلڈ ٹرمپ، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

ڈونلڈ ٹرمپ، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک پورن فلمی  اداکارہ کو منہ بند رکھنے کے لیے پیسے دینے کے الزامات سے متعلق کیس کی سماعت کے لیے مین ہٹن کی عدالت پہنچے جہاں وہ خاموش رہے۔ ٹرمپ پر 34 الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ عدالت نے ان پر 1.22 لاکھ ڈالر کا جرمانہ بھی عائد کیا۔ یہ رقم  پورن فلمی اداکارہ  اسٹورمی ڈینیئلز کو دی جائے گی۔

روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کی سماعت کے دوران تین مثالیں پیش کی گئیں۔ پہلی، ٹرمپ ٹاور کے گارڈ کو 30,000 ڈالر، خاتون کو 150,000 ڈالر اور تیسرے، ایک ایڈلٹ فلمی اداکارہ کو 130,000 ڈالر ادا کرنے کا کہا۔ ساتھ ہی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق امریکی جج کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے خلاف مقدمے کی سماعت جنوری 2024 سے شروع ہو سکتی ہے۔


سابق امریکی صدر ٹرمپ نیویارک میں پیشی کے بعد واپس فلوریڈا پہنچ گئے۔اس سے پہلے  ٹرمپ سخت سیکیورٹی کے درمیان نیویارک کی مین ہٹن عدالت میں پیش ہوئے۔ نیویارک کی سڑکوں پر 35 ہزار سے زائد پولیس اہلکار اور سیکرٹ سروس کے ایجنٹ تیار تھے۔ تاہم الزامات بتانے کے بعد انہیں رہا کر دیا گیا۔ سابق امریکی صدر ٹرمپ 8 کاروں کے قافلے میں عدالت پہنچے اور سیدھے عدالت کے اندر چلے گئے۔

بھارتی وقت کے مطابق 12 بج کر 45 منٹ پر ٹرمپ مین ہٹن کی عدالت میں جج کے سامنے پیش ہوئے۔ اس دوران جج نے گرینڈ جیوری کی طرف سے لگائے گئے الزامات کو سیل بند لفافے میں ان کے حوالے کر دیا۔ عدالت نے یہ بھی حکم دیا کہ ٹرمپ کو سٹورمی ڈینیئل کو 1,22,000 ڈالر ہرجانہ ادا کرنا پڑے گا۔ ساتھ ہی ٹرمپ نے عدالت کو بتایا کہ وہ بے قصور ہیں اور ان پر 34 مقدمات میں الزامات بے بنیاد ہیں۔


سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے جانشین جو بائیڈن پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ "ملک جہنم میں جا رہا ہے"۔ 76 سالہ، جس نے 34 سنگین جرائم میں قصوروار نہ ہونے کی استدعا کی، اپنے فلوریڈا کے گھر  سے اپنے حامیوں اور میڈیا سے خطاب کر تے ہوئے  کہا، "میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ امریکہ میں ایسا کچھ ہو سکتا ہے ۔‘‘انہوں نے مزید کہا، "میرا  واحد جرم یہ  ہے کہ میں نے اپنی قوم کو ان لوگوں سے بے خوفی سے بچایا ہے جو اسے تباہ کرنا چاہتے ہیں"۔

واضح رہے ٹرمپ طویل عرصے سے اداکارہ کے اس دعوے کی ترید کرتے رہے ہیں کہ انہوں نے اس کے ساتھ ایک رات بسر کی تھی۔ لیکن ٹرمپ کے اس وقت کے وکیل اور سیاسی فکسر مائیکل کوہن نے اسٹورمی کو رقم کی ادائیگی کی تھی اور کوہین کو یہ رقم ادا کرنے کے لیے قانونی اخراجات کے طور پر ظاہر کرنے کی خاطر ٹرمپ آرگنائزیشن کے کاروباری ریکارڈ کو تبدیل کیا گیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔