’نئی گاڑی نہ خریدیں، بڑوں کو پیر نہ چھونے دیں‘،آر جے ڈی وزراء کو تیجسوی کی ہدایت

تیجسوی یادو نے ہفتہ کے روز آر جے ڈی کوٹہ کے سبھی وزراء کے لیے کچھ اہم ہدایات جاری کی ہیں، اس ہدایت میں انھوں نے سخت لہجے میں کہا ہے کہ وزراء محکمہ میں اپنے لیے کوئی نئی گاڑی نہ خریدیں۔

تیجسوی یادو، تصویر یو این آئی
تیجسوی یادو، تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

بہار کے نائب وزیر اعلیٰ اور آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے ہفتہ کے روز آر جے ڈی کوٹہ کے سبھی وزراء کے لیے کچھ اہم ہدایات جاری کی ہیں، اس ہدایت میں انھوں نے سخت لہجے میں کہا ہے کہ وزراء محکمہ میں اپنے لیے کوئی نئی گاڑی نہ خریدیں۔ تیجسوی یادو نے اپنی ہدایات میں وزراء سے کہا ہے کہ وہ عمر میں خود سے بڑے کارکنان، خیر خواہوں، حامیوں یا کسی بھی دیگر شخص کو پاؤں نہ چھونے دیں۔

آر جے ڈی لیڈر نے اپنی پارٹی کے سبھی وزراء سے گزارش کی ہے کہ ان کا سبھی کے ساتھ رویہ اچھا ہو اور بات چیت کا انداز بھی مثبت رہے۔ سادگی سے پیش آتے ہوئے سبھی ذات و مذاہب کے غریب اور ضرورت مند لوگوں کو بلاتاخیر اور ترجیحی بنیاد پر مدد کرنے کی ہدایت بھی آر جے ڈی وزراء کو دی گئی ہے۔ اتنا ہی نہیں، انھوں نے سبھی سے تحفہ کی شکل میں کتاب اور قلم پیش کیے جانے کی روش فروغ دینے کو کہا ہے۔ تیجسوی یادو نے خاص طور پر کہا ہے کہ وزراء اپنے کام میں ایمانداری، شفافیت، سرگرمی اور فوری عمل درآمد کے طریقہ کو اپنائیں۔


نائب وزیر اعلیٰ نے سبھی وزراء سے وزیر اعلیٰ اور اپنے ماتحت محکموں، منصوبہ کار اور ترقیاتی کاموں کی سوشل میڈیا پر لگاتار تشہیر کرنے کی بھی ہدایت دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس سے عوام کو ان کے ذریعہ کیے جا رہے کاموں کی صحیح جانکاری ملتی رہے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔