لوک سبھا انتخاب 2024: کٹیہار سے کانگریس امیدوار طارق انور نے حلقۂ انتخاب کا کیا دورہ، لوگوں نے کیا پرجوش استقبال

میڈیا سے بات کرتے ہوئے طارق انور نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ یہاں پر کارخانے لگائے جائیں تاکہ لوگوں کو روزگار ملے اور یہاں سے ان کی نقل مکانی رک سکے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

کٹیہار لوک سبھا سیٹ سے کانگریس نے ایک بار پھر طارق انور کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔ یہاں سے ٹکٹ ملنے پر طارق انور کٹیہار پہنچے جہاں ریلوے اسٹیشن پر کانگریس اور مہاگٹھ بندھن کے لوگوں نے ان کا زبردست استقبال کیا۔ اس دوران انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کٹیہار سے نقل مکانی کو روکنے پر اپنی توجہ مرکوز کرنے کی بات کہی۔

کانگریس کی جانب سے امیدوار بنائے جانے کے بعد کٹیہار پہنچے طارق انور سے جب یہ پوچھا گیا کہ اگر وہ الیکشن میں کامیاب ہوتے ہیں تو ان کی کیا ترجیحات ہوں گی؟ تو انہوں نے کہا کہ کٹیہار ایک پسماندہ علاقہ ہے۔ اگر مجھے اس بار یہاں کے لوگ منتخب کرتے ہیں تو یہاں کی ترقی میری اولین ترجیح ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل جب بھی میں اس سیٹ سے ایم پی بنا، یہاں کے لیے کچھ نہ کچھ کیا۔ میں ایسی بہت سی اسکیمیں لایا جن سے یہاں کے لوگوں کو فائدہ ہو سکے۔


میڈیا سے بات کرتے ہوئے طارق انور نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ یہاں پر کارخانے لگائے جائیں تاکہ لوگوں کو روزگار ملے اور یہاں سے ان کی نقل مکانی رک سکے۔ میڈیا نے ان سے آر جے ڈی کی ناراضگی کے بارے میں بھی سوال کیا جس کا جواب انہوں نے دو ٹوک انداز میں دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس ناراضگی کو ختم کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی ناراض ہیں، میں ان کی ناراضگی کو دور کرنے کے لیے کام کروں گا اور بہت جلد یہ ناراضگی ختم ہوجائے گی۔ جب ان سے ٹکٹ ملنے میں تاخیر سے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ میں کٹیہار کے لوگوں کی خدمت کے لئے ہمہ وقت تیار ہوں۔ ہارنے کے باوجود میں کٹیہار کے عوام کی خدمت میں رہا ہوں اور رہوں گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔