شامی صدر بشار الاسد اور ان کی اہلیہ اسماء کا کووِڈ-19 ٹیسٹ مثبت

شامی صدر کے دفتر نے سوموار کو ایک بیان میں کہا ہے کہ دونوں میں کورونا وائرس کی معمولی علامات ظاہر ہوئی ہیں اور ان کی مجموعی صحت بہتر ہے

تصویر العربیہ ڈاٹ نیٹ
تصویر العربیہ ڈاٹ نیٹ
user

قومی آوازبیورو

شامی صدر بشارالاسد اور ان کی اہلیہ اسماء دونوں کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں اور ان کا کووِڈ-19 ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ شامی صدر کے دفتر نے سوموار کو ایک بیان میں کہا ہے کہ دونوں میں کورونا وائرس کی معمولی علامات ظاہر ہوئی ہیں اور ان کی مجموعی صحت بہتر ہے۔

بیان کے مطابق شامی صدر اور ان کی اہلیہ اب گھر میں تنہائی میں رہیں گے اور وہیں سے اپنے امور نمٹائیں گے۔ اسماء الاسد 2019ء میں چھاتی کے کینسر کا شکار ہوگئی تھیں مگر اب وہ صحت مند ہیں۔


شام میں وسط فروری کے بعد کورونا وائرس کے کیسوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ شامی وزارتِ صحت نے ایک ہفتہ قبل کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں محاذِ اوّل پر کام کرنے والے ورکروں کو ویکسین لگانے کا آغاز کیا تھا مگر اس کے باوجود ملک میں کیسوں میں اضافہ جاری ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔