’کورونا نے خواتین اور لڑکیوں کو بری طرح متاثر کیا‘

امریکہ کے وزیر خارجہ انٹنی بلنکین نے کہا کہ دنیا بھر میں کورونا سے خواتین بری طرح متاثر ہوئی ہیں اور روزگار اور مالی عدم تحفظ کا سامنا کررہی ہیں

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

واشنگٹن: امریکہ کے وزیر خارجہ انٹنی بلنکین نے کہا کہ دنیا بھر میں کورونا سے خواتین بری طرح متاثر ہوئی ہیں اور روزگار اور مالی عدم تحفظ کا سامنا کررہی ہیں۔

بلنکین نے پیر کو یہاں جاری بیان میں کہا ’’کووڈ۔ 19 وبا نے گزشتہ برس خواتین اور لڑکیوں کی سلامتی اور خوشحالی کے لئے غیر متوقع چیلنج پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ گھر میں رہنے کے حکم کے دوران معاشی اور روزگار کی عدم تحفظ میں اضافہ کے ساتھ گھریلو استحصال کے خطرات میں اضافے سے خواتین اور لڑکیوں پر اثر پڑا ہے‘‘۔

انہوں نے کہا کہ صنفی مساوات اور خواتین کو بااختیار بنانا امریکی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کے مرکزی ستونوں میں سے ایک ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


    Published: 09 Mar 2021, 10:10 AM