ایران میں سویڈش نژاد ایرانی شہری حبیب فرازاللہ چاب کو پھانسی دیئے جانے سے سویڈن سخت ناراض

ایرانی عدلیہ کی میزان نیوز ایجنسی نے ایک طویل بیان میں فرازاللہ چاب کو پھانسی دیئے جانے کی تصدیق کی ہے، عدالت نے مانا کہ چاب ایک دہشت گرد گروپ کا سرغنہ تھا۔

<div class="paragraphs"><p>حبیب فرازاللہ چاب، تصویر بشکریہ&nbsp;https://ur.irna.ir/</p></div>

حبیب فرازاللہ چاب، تصویر بشکریہhttps://ur.irna.ir/

user

قومی آوازبیورو

میڈیا رپورٹس کے مطابق جس سویڈش-ایرانی شہری کو پھانسی کی سزا دی گئی ہے اس کی شناخت حبیب فرازاللہ چاب کے طور پر کی گئی ہے۔ ایرانی افسران کا دعویٰ ہے کہ چاب کو ترکی میں حراست میں لیا گیا تھا۔ حالانکہ چاب کی گرفتاری کے وقت بھی اس کے بارے میں چیزیں ظاہر نہیں کی گئی تھیں۔ گرفتاری کے بعد چاب کو خفیہ طریقے سے تہران لے جایا گیا تھا۔ چاب کو پھانسی دیئے جانے سے پہلے سویڈن نے ایسا نہ کرنے کی گزارش ایران سے کی تھی، لیکن اس کا کوئی اثر ایران پر نہیں ہوا۔

ہفتہ کے روز ایران میں ایک سویڈش نژاد ایرانی شہری کو پھانسی کی سزا دی گئی۔ پھانسی پر چڑھائے جانے والے شخص کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ اس پر 2018 میں ایک فوجی پریڈ پر حملہ کرنے کا الزام تھا۔ اس حملہ میں تقریباً 25 لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔ سویڈش-ایرانی شخص پر فوجی پریڈ کے حملے کا ماسٹر مائنڈ ہونے کے ساتھ ہی ایک عرب علیحدگی پسند گروپ کی قیادت کرنے کا الزام بھی تھا۔


بہرحال، حبیب فرازاللہ چاب کو پھانسی دیئے جانے کے بعد سویڈش وزیر خارجہ ٹوبیاس بلسٹرام نے اس عمل کی مذمت کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ان کی حکومت نے ایران سے ایسا نہ کرنے کی گزارش کی تھی۔ موت کی سزا ایک غیر انسانی اور تبدیل نہ ہونے والی سزا ہے، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔

ایرانی عدلیہ کی میزان نیوز ایجنسی نے ایک طویل بیان میں فرازاللہ چاب کو پھانسی دیئے جانے کی تصدیق کی ہے۔ عدالت نے مانا کہ چاب ایک دہشت گرد گروپ کا سرغنہ تھا۔ اس کے سویڈش، اسرائیلی اور امریکی خفیہ سروسز سے رابطے تھے۔ حالانکہ اس دوران چاب کے خلاف کوئی ثبوت پیش نہیں کیے تھے۔ عدالت کا دعویٰ ہے کہ سویڈش-ایرانی شہری نے اس سے پہلے کئی وارداتوں کو انجام دیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔