'بلڈوزر چلانے کے بجائے شراب کی فروخت روکیں' اپنے ہی سابق وزیر کی ہدایت سے گھیری شیوراج سرکار

مدھیہ پردیش میں ان دنوں مجرمانہ سرگرمیوں اور فرقہ وارانہ تصادم کے ملزمان کے گھروں پر بلڈوزر چل رہے ہیں۔ حکومت کی اس کارروائی میں خاص طور پر ایک برادری کے لوگوں کو نشانہ بنانے کے الزامات ہیں۔

بلڈوزر
بلڈوزر
user

قومی آوازبیورو

مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اور بی جے پی ایم ایل اے اجے وشنوئی اپنے بے باک بیانات کی وجہ سے ہمیشہ بحث میں رہتے ہیں۔ ایک بار پھر انہوں نے اپنے ایک ٹوئٹ کے ذریعے شیوراج حکومت کو بلڈوزر چلانے کے بجائے شراب کی فروخت بند کرنے کی ہدایت دی ہے۔ کانگریس نے بھی وشنوئی کے اس واضح بیان کی تعریف کی ہے۔ اجے وشنوئی نے پیر کو ایک ٹوئٹ میں کہا، "اگر مدھیہ پردیش حکومت کو اتر پردیش کی حکومت کو فالو کرنا ہے، تو گاؤں گاؤں شراب بیچنا بند کر دے۔ بلڈوزر سے زیادہ زیادہ عوام کی حمایت ملے گی، وشنوئی کے اس ٹوئٹ کے کئی معنی نکالے جا رہے ہیں۔

یہاں بتا دیں کہ گزشتہ کچھ دنوں سے ریاست میں مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث اور فرقہ وارانہ تصادم کے الزام میں لوگوں کی جائیدادوں پر بلڈوزر چل رہا ہے۔ حکومت کی اس کارروائی میں خاص طور پر ایک برادری کے لوگوں کو نشانہ بنانے کے الزامات ہیں۔


وشنوئی کے ٹوئٹ کو ٹیگ کرتے ہوئے کانگریس کے ریاستی صدر کمل ناتھ کے میڈیا کوآرڈینیٹر نریندر سلوجا نے لکھا کہ ریاست کے سابق وزیر کی ایمانداری کو سلام۔ انہوں نے اس حقیقت کو قبول کیا کہ ریاست میں شیوراج حکومت کے تحت ہر گاؤں میں غیر قانونی شراب اندھا دھند فروخت ہو رہی ہے۔ بشنوئی کے تبصرے پر طنز کرتے ہوئے، سلوجا نے لکھا، بشنوئی نے یہ بھی انکشاف کیا کہ حکومت کی یہ مہمات صرف ووٹ حاصل کرنے کے لیے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔