اجین میں سردار پٹیل اور بابا امبیڈکر کا مجسمہ نصب کرنے پر تنازعہ، پتھراؤ و آگ زنی کے واقعات

پاٹیدار برادری کے لوگوں نے بغیر پنچایت کے فیصلے کے سردار پٹیل کا مجسمہ نصب کر دیا جسے دوسرے فریق نے توڑ دیا، اس واقعے کے بعد زبردست تشدد پھوٹ پڑا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویرسوشل میڈیا</p></div>

تصویرسوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

 اجین: مدھیہ پردیش کے مذہبی شہر اجین  کے ماکڑون میں سردار پٹیل اور ڈاکٹر امبیڈکر کا مجسمہ نصب کرنے پر ہوئے تنازعہ میں دو فریقوں کے درمیان جم کر تشدد ہوا۔ ایک فریق کے ذریعے ٹریکٹر سے پٹیل کا مجسمہ گرانے اورپھر توڑ پھوڑ کرنے پر یہ تشدد بھڑکا جس کے بعد مشتعل لوگوں نے پتھراؤ کیا اور کچھ گاڑیوں کو توڑنے پھوڑنے کے ساتھ آگ بھی لگادی۔

اطلاع کے مطابق ماکڑون منڈی گیٹ اور بس اسٹینڈ کے قریب خالی اراضی پر دو فریق الگ الگ مجسمے نصب کرنا چاہتے تھے۔ بھیم آرمی کے لوگ ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کا مجسمہ نصب کرنا چاہتے تھے جبکہ پاٹیدار برادری کے لوگ سردار پٹیل کا مجسمہ نصب کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ یہ معاملہ پنچایت میں زیر غور ہی تھا اور اس پر ابھی کوئی فیصلہ بھی نہیں ہوسکا تھا کہ بدھ (24 جنوری) کی رات کچھ سماج دشمن عناصر نے خالی زمین پر سردار پٹیل کا مجسمہ نصب کر دیا۔


اس کی اطلاع جیسے ہی دوسرے فریق کے لوگوں کو ہوئی انہوں نے ٹریکٹر سے مجسمے توڑ کر گرا دیا اور پھر اس کے بعد اسے لاٹھی ڈنڈوں سے توڑ بھی دیا۔ اس واقعے کے بعد دونوں فریق کے لوگ ایک دوسرے کے بالمقابل آگئے اور ایک دوسرے پر پتھراؤ شروع کر دیئے۔ دیکھتے ہی دیکھتے اس مشتعل بھیڑ نے وہاں پر موجود گاڑیوں میں توڑ پھوڑ کرنی شروع کر دی اور کچھ گاڑیوں میں آگ لگا دی۔

بڑھتی ہوئی کشیدگی اور تشدد کے پیشِ نظر اجین اور ترانا سے بڑی تعداد میں پولیس فورس کو بلایا گیا۔ پولیس نے مشتعل بھیڑ کو قابو میں کرنے کے لیے طاقت کا معمولی استعمال بھی کیا۔ اجین کے کلکٹر نیرج سنگھ کے مطابق ’’پولیس نے اس معاملے میں کچھ لوگوں کو حراست میں بھی لیا ہے۔ موٹر سائیکل کو جلانے کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔‘‘ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نتیش بھارگوا کے مطابق ’’صورتحال پوری طرح سے قابو میں ہے اور پولیس اپنی کارروائی کر رہی ہے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔