سملیشوری مندر کا افتتاح 27 جنوری کو، اڈیشہ حکومت نے سرکاری تعطیل کا کیا اعلان

سملیشوری مندر مغربی اڈیشہ کا ایک اہم مذہبی مرکز ہے، حکومت نے مندر اور اس کے آس پاس 40 ایکڑ اراضی کے ڈیولپمنٹ سے متعلق منصوبہ پر 200 کروڑ روپے خرچ کیے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>سملیشوری مندر، اڈیشہ</p></div>

سملیشوری مندر، اڈیشہ

user

قومی آوازبیورو

اڈیشہ حکومت نے سنبل پور میں سملیشوری مندر حلقہ مینجمنٹ اور لوکل اکونومی انیشیٹو پروجیکٹ کی افتتاحی تقریب کو لے کر 27 جنوری کو ریاست بھر کے سبھی تعلیمی اداروں اور سرکاری دفاتر کو بند رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔ سملیئی پروجیکٹ کا افتتاح اڈیشہ کے وزیر اعلیٰ نویب پٹنایک کرنے والے ہیں اور اس کو لے کر سبھی طرح کے انتظامات کر لے گئے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ ایودھیا میں زیر تعمیر شری رام مندر میں رام للا کی پران پرتشٹھا تقریب 22 جنوری کو ہوئی تھی اور اس موقع پر مرکزی حکومت نے سنٹرل گورنمنٹ کے سبھی تعلیمی اداروں اور دفاتر میں نصف دن کی تعطیل کا اعلان کیا تھا۔ اب کچھ اسی طرز پر اڈیشہ حکومت نے 27 جنوری کو سملیشوری مندر کے افتتاح کو پیش نظر رکھتے ہوئے پورے دن کے لیے سرکاری تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔


بتایا جاتا ہے کہ سملیشوری مندر کے ڈیولپمنٹ سے متعلق پروجیکٹ کے افتتاح کی عظیم الشان تقریب کو دیکھنے والے بھکتوں کی سہولت کے لیے وزیر اعلیٰ نوین پٹنایک نے 27 جنوری کو ریاست کے سبھی کالجوں اور اسکولوں کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ریاست بھر کے سرکاری دفاتر بھی 27 جنوری کو بند رہیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ ماں سملیشوری مندر مغربی اڈیشہ کا ایک اہم مذہبی مرکز ہے۔ حکومت نے سلمیشوری مندر اور اس کے آس پاس کی 40 ایکڑ اراضی کو ڈیولپمنٹ کرنے کے منصوبہ پر 200 کروڑ روپے خرچ کیے ہیں۔ اس پروجیکٹ میں 12 ایکڑ کے مندر احاطہ کے اندر بھکتوں کے لیے سہولیات کے انتظامات اور چار اونچے ’وراثت سواگت دوار‘ اور ایک ’وراثت گلیارہ‘ کا ڈیولپمنٹ شامل ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔