یوگی حکومت کے جواب سے غیر مطمئن ایس پی اراکین کا کونسل سے واک آؤٹ

سماجوادی پارٹی اراکین قانون ساز کونسل نے اترپردیش زرعی منڈی ترمیم ایکٹ -2018 کے ذریعہ ترمیم کرکے منڈیوں کی اہمیت کم کرنے کے سلسلے میں کام کو ملتوی کرنے کی اطلاع دی۔

فائل، تصویر یو این آئی
فائل، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

لکھنؤ: اترپردیش قانون ساز کونسل میں زرعی منڈی ترمیم ایکٹ میں ترمیم کرکے منڈیوں کی اہمیت کم کرنے کے سلسلے میں دی گئی معلومات پر حکومت کے جواب سے غیر مطمئین سماجوادی پارٹی (ایس پی) کے اراکین نے آج ایوان سے واک آؤٹ کیا۔

منگل کو وقفہ صفر میں سماجوادی کے رکن احمد حسن، جیتیندر یادو، محفوظ الرحمان عرف محفوظ خاں، راکیش یادو اور دیگراراکین نے اترپردیش زرعی منڈی ترمیم ایکٹ -2018 کے ذریعہ ترمیم کرکے منڈیوں کی اہمیت کم کرنے کے سلسلے میں کام کو ملتوی کرنے کی اطلاع دی۔ اطلاع کی منظوری پر سماجوادی کے ڈاکٹر سنجے لاٹھر، رامو والیہ اور اپوزیشن لیڈر احمد حسن نے خیالات کا اظہار کیا۔


ایوان کے رہنما ڈاکٹر دنیش شرما اور وزیر زراعت سوریہ پرتاپ ساہی نے ایوان کو حقائق سے مطلع کرایا۔حکومت کے جواب سے مطمئین نہ ہونے کی وجہ سے سماجوادی کے سبھی اراکین نے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔ چیئرمین کنور مانوندر سنگھ نے اطلاع پر کام کو ملتوی کرنے کو نامنظور کرتے ہوئے اسے حکومت کو ضروری کارروائی کے لئے حوالہ دیئے جانے کی ہدایت دی۔

اس کے علاوہ بی ایس پی کے دنیش چندرا، اترسنگھ راو، سریش کمار کشیپ، محمود علی اور بھیم راو امبیڈکر نے بدایوں کے ضلع بیسک شکشا افسر کے ذریعہ ٹیچروں اور ملازمین کا ذات پات کی بنیاد پر استحصال کیے جانے کے سلسلے میں اطلاع دی۔ اطلاع کی منظوری پر بھیم راو امبیڈکر نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔