شوبھندو ادھیکاری کو بی جے پی کی شکست ہضم نہیں ہو پا رہی ہے: فرہاد حکیم

فرہاد حکیم نے کہا کہ نندی گرام نے انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے۔ ممتا بنرجی شکست سے دو چار نہیں ہوئی ہیں بلکہ انہیں سازش کے تحت ہرایا گیا ہے۔ یہ معاملہ عدالت میں زیر غور ہے۔

فرہاد حکیم، تصویر آئی اے این ایس
فرہاد حکیم، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

کلکتہ: ریاستی وزیر اور کلکتہ کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹر نے شوبھندوادھیکاری کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس حقیقت کو ہضم نہیں کر پا رہے ہیں کہ ممتا بنرجی نے بڑی اکثریت کے ساتھ جیت حاصل کی ہے۔ جہاں تک نندی گرام کے نتائج کی بات ہے تو وہ عدالت کے زیر غور ہے۔ خیال رہے کہ شوبھندو ادھیکاری نے ممتا بنرجی پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ شکست خوردہ وزیرا علیٰ ہیں۔ خیال رہے کہ شوبھندو ادھیکاری مسلسل ممتا بنرجی کی تنقید کر رہے ہیں۔

فرہاد حکیم نے کہا کہ بی جے پی ضمنی انتخابات سے خوف زدہ ہے۔ ریاست میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں بی جے پی کو ایک بھی سیٹ نہیں ملے گی۔ انہوں نے سوال کیا کہ جب ملک بھر میں کورونا کی دوسری لہر کی تباہ کاری تھی اس کے باوجود اسمبلی انتخابات ہوئے۔ مگر اب جب کہ حالات بہتر ہیں تو پھر ریاست میں ضمنی انتخابات کرانے سے فرار کیوں حاصل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی حقیقت سامنے آگئی ہے۔ اس لئے وہ انتخابات کا سامنا کرنے سے خوف زدہ ہے۔


انہوں نے کہا کہ نندی گرام نے انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے۔ ممتا بنرجی شکست سے دو چار نہیں ہوئی ہیں بلکہ انہیں سازش کے تحت ہرایا گیا ہے۔ یہ معاملہ عدالت میں زیر غور ہے۔ اس لئے جب ہم نندی گرام کے نتیجے پر کچھ نہیں بولتے ہیں تو انہیں بھی کچھ نہیں بولنا چاہیے۔ عدالت نے پہلے ہی ووٹنگ کی تمام معلومات اور دیگر مواد کو محفوظ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

فرہا حکیم نے کہا کہ ترنمول کانگریس کے یوم شہدا کے موقع پر بی جے پی نے بھی احتجاج کرنے کا اعلان کیا تھا، مگر ان کا پروگرام فلاپ ہوگیا۔ فرہاد حکیم نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی 2024 کے انتخابات میں ہندوستان سے غائب ہوجائے گی۔ آج سارا ملک مرکز کے عوام دشمن پالیسی سے پریشان ہے۔ ممتا بنرجی کی سربراہی میں ملک بھر میں مودی مخالف اتحاد کی تشکیل ہوگی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔