شرد یادو ’جنتا دل‘ کو پھر سے متحد کرنے میں مصروف، اپنی پارٹی کو آر جے ڈی میں کریں گے ضم

شرد یادو کو ہائی کورٹ نے دہلی میں الاٹ سرکاری بنگلہ خالی کرنے کا حکم دے دیا ہے، امید کی جا رہی ہے کہ شرد یادو کی پارٹی کے آر جے ڈی میں انضمام کے بعد آر جے ڈی انھیں راجیہ سبھا بھیج سکتی ہے۔

شرد یادو، تصویر آئی اے این ایس
شرد یادو، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

سابق مرکزی وزیر شرد یادو اپنی پارٹی لوک تانترک جنتا دل کا انضمام 20 مارچ کو رسمی طور سے آر جے ڈی (راشٹریہ جنتا دل) کے ساتھ کریں گے۔ موجودہ سیاسی حالات کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ لیا گیا ہے تاکہ بکھری ہوئی جنتا دل کو پھر سے متحد کیا جا سکے۔ جنتا دل یو سے الگ ہو کر انھوں نے 2018 میں اپنی اس پارٹی کی تشکیل کی تھی۔ اس درمیان قیاس آرائیاں ہو رہی ہیں کہ انضمام کے بعد آر جے ڈی شرد یادو کو راجیہ سبھا بھیج سکتی ہے۔ دراصل شرد یادو کو ہائی کورٹ نے دہلی میں انھیں الاٹ سرکاری بنگلہ خالی کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ اس کے بعد ہی یہ قیاس لگائے جا رہے ہیں کہ شرد یادو آر جے ڈی سے راجیہ سبھا جا سکتے ہیں۔

دراصل بہار میں جولائی ماہ میں راجیہ سبھا کی پانچ سیٹیں خالی ہوں گی، جن میں سے دو سیٹ بی جے پی، ایک سیٹ جنتا دل یو کے پاس جائے گی۔ دو سیٹیں آر جے ڈی کے پاس آئیں گی اور راجیہ سبھا میں شرد یادو کی مدت کار جولائی 2022 میں ہی ختم ہو رہی ہے۔ گزشتہ سال اگست ماہ میں لالو یادو نے نئی دہلی میں شرد یادو سے ملاقات کی تھی، جس کے بعد کئی طرح کی قیاس آرائیاں ہو رہی تھیں۔ حالانکہ میڈیا سے بات کرنے کے دوران انھوں نے کہا تھا کہ شرد یادو کی صحت ٹھیک نہیں رہنے اور ان کے رکن پارلیمنٹ نہ رہنے سے اب پارلیمنٹ سونی ہو گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 17 Mar 2022, 4:11 PM