سینئر صحافی وید پرتاپ ویدک کا انتقال، حافظ سعید کا انٹریو کر کے آئے تھے زیر بحث

رپورٹ کے مطابق وید پرتاپ ویدک ہندی زبان کے معروف صحافی تھے، انہوں نے 78 سال کی عمر میں آخری سانس لی۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: سینئر صحافی وید پرتاپ ویدک کا آج (14 مارچ) صبح انتقال ہو گیا۔ ان کے پی اے موہن نے بتایا کہ آج صبح تقریباً 9 بجے وہ باتھ روم میں پھسل گئے تھے، اس کے فوراً بعد انہیں گھر کے قریب واقع اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

رپورٹ کے مطابق وید پرتاپ ویدک ہندی زبان کے معروف صحافی تھے، انہوں نے 78 سال کی عمر میں آخری سانس لی۔ آخری بار وہ اس وقت سرخیوں میں آئے تھے جب انہوں نے ممبئی حملوں کے ماسٹر مائنڈ اور دہشت گرد حافظ سعید کا انٹرویو کیا تھا۔ ان کے انٹرویو کو خوب شہرت حاصل ہوئی تھی۔


سینئر صحافی وید پرتاپ ویدک 30 دسمبر 1944 کو اندور، مدھیہ پردیش میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے جے این یو سے بین الاقوامی سیاست میں پی ایچ ڈی کی اور چار سال دہلی میں سیاسیات کے استاد رہے۔ وہ سیاسیات کے علاوہ فلسفہ میں بھی خوب دلچسپی رکھتے تھے۔

اے بی پی نیوز کی رپورٹ کے مطابق حافظ سعید کے انٹرویو کے بعد جب پورے ملک میں ہنگامہ برپا ہوا تو دو ارکان پارلیمنٹ نے ان پر غداری کا مقدمہ چلا کر گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔ ویدک نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ صرف دو ارکان پارلیمنٹ کو ہی نہیں، بلکہ پورے 543 ارکان پارلیمنٹ کو اتفاق رائے سے قرارداد منظور کرکے مجھے پھانسی پر لٹکانا چاہیے، میں ایسی پارلیمنٹ پر تھوکتا ہوں!


آنجہانی صحافی وید پرتاپ ویدک کا شمار قابل ترین ایڈیٹروں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے نوبھارت ٹائمز کے ایڈیٹر کے طور پر 12 سال تک کام کیا۔ اس کے علاوہ افغانستان پر تحقیق کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے لندن، ماسکو سمیت 50 سے زائد ممالک کا سفر کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔