ستیندر جین کو سیاسی وجوہات کی بنا پر نشانہ بنایا گیا: کیجریوال

کیجریوال نے کہا کہ مرکزی ایجنسیوں کی کئی کارروائیاں سیاست پر مبنی ہوتی ہیں۔ میں نے ستیندر جین کے معاملہ کا مطالعہ کیا ہے۔ انہیں دانستہ طور پر پھنسایا گیا ہے۔

کورٹ میں پیشی کے لئے جاتے ہوئے ستیندر جین / ویپن
کورٹ میں پیشی کے لئے جاتے ہوئے ستیندر جین / ویپن
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے منگل کے روز کہا کہ ستیندر جین کے خلاف معاملہ پوری طرح فرضی ہے اور انہیں سیاسی وجوہات کی بنا پر نشانہ بنایا گیا ہے۔ کیجریوال نے کہا کہ ’’میں نے ذاتی طور پر اس معاملہ کا مطالعہ کیا ہے اور یہ پوری طرح فرضی ہے۔ ہماری حکومت بہت ایمارندار ہے۔ انہیں سیاسی وجوہات کی بنا پر نشانہ بنایا گیا ہے۔‘‘

کیجریوال نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کے ساتھ پیتم پورہ میں سڑک کی تزئین و آرائش کے کام کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عآپ حکومت ایک ایماندار حکومت ہے اور انہیں عدلیہ پر پورا اعتماد ہے۔ کیجریوال نے کہا کہ ’’ہم نے پنجاب میں خود وزیر کو گرفتار کرایا، ہم نے 5 سال قبل دہلی میں بھی ایسا ہی کیا تھا۔‘‘


کیجریوال نے کہا کہ ’’مرکزی ایجنسیوں کی کئی کارروائیاں سیاست پر مبنی ہوتی ہیں۔ میں نے ستیندر جین کے معاملہ کا مطالعہ کیا ہے۔ انہیں دانستہ طور پر پھنسایا گیا ہے لیکن ہم مانتے ہیں کہ بھگوان ہمارے ساتھ ہیں۔ اگر اس معاملہ میں ایک فیصد بھی سچائی ہوتی تو ہم خود کارروائی کرتے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔