منی لانڈرنگ معاملہ: گرفتار شدہ ستیندر جین آج عدالت میں ہوں گے پیش

ستیندر جین کو منگل کی دوپہر تقریباً 2 بجے قومی راجدھانی کی راؤز ایونیو کورٹ میں خصوصی جج کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

دہلی کے وزیر ستیندر جین / آئی اے این ایس
دہلی کے وزیر ستیندر جین / آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین، جنہیں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا ہے، انہیں منگل کے روز یعنی آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ ستیندر جین کو منگل کی دوپہر تقریباً 2 بجے قومی راجدھانی کی راؤز ایونیو کورٹ میں خصوصی جج کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ مرکزی تفتیشی ایجنسی کچھ بیانات اور دستاویزات سے ان کا سامنا کرانے کے لیے انہیں تحویل میں لینے کا مطالبہ کر سکتی ہے۔

عام آدمی پارٹی (عآپ) لیڈر ستیندر جین کو ای ڈی نے پیر کی شام گرفتار کیا تھا۔ ای ڈی نے اس سال اپریل میں جین کے رشتہ داروں کی 4.81 کروڑ روپے کی جائیداد ضبط کی تھی۔


ای ڈی نے آئی پی سی کی دفعہ 109، دفعہ 13(2) اور 13(1) (ای) انسداد بدعنوانی قانون کے تحت مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کے ذریعہ درج کی گئی ایف آئی آر کی بنیاد پر جین اور دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کی جانچ شروع کی تھی۔ ای ڈی کے اہلکار نے کہا کہ "پی ایم ایل اے کی دفعہ 5 کے تحت ملزمان اور ان کی کمپنیوں کی زمین کے طور پر 4.81 کروڑ روپے کی غیر منقولہ جائیداد قرق کی گئی تھی۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔