ایئر انڈیا کے آپریٹنگ اخراجات میں 1500 کروڑ روپے کمی: ہردیپ سنگھ پوری

ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ ایئر انڈیا کے پائلٹوں کی تنخواہ پرائیویٹ ایئر لائن کمپنیوں کے مقابلے میں زیادہ تھی، لہذا اس میں کمی کی گئی ہے۔ مسافروں کی تعداد میں کمی کی وجہ سے ایئر لائن کمپنیوں پر دباؤ ہے

ہردیپ سنگھ پوری، تصویر یو این آئی
ہردیپ سنگھ پوری، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: سرکاری ایئر لائن کمپنی ایئر انڈیا نے گزشتہ ایک سال میں اخراجات میں کمی کے لئے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں جس سے اس کی آپریٹنگ لاگت میں 1500 کروڑ روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔ شہری ہوا بازی کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے جمعہ کی شب سرکاری نیوز چینل ڈی ڈی نیوز کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں یہ اطلاع دی۔ سرکاری ایئر لائن کی نجکاری سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ’’ایئر انڈیا کی آپریٹنگ لاگت ایک سال میں تقریباً 1500 کروڑ روپے کم ہوگئی ہے۔ راستوں اور تنخواہ کے ڈھانچے کو معقول بناکر لاگت کو کم کیا گیا ہے‘‘۔

شہری ہوا بازی کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ ایئر انڈیا کے پائلٹوں کی تنخواہ پرائیویٹ ایئر لائن کمپنیوں کے پائلٹوں کے مقابلے میں زیادہ تھی، لہذا اس میں کمی کردی گئی ہے۔ پروازوں اور مسافروں کی تعداد میں کمی کی وجہ سے ایئر لائن کمپنیوں پر دباؤ ہے۔ اس سے قبل بھی ایئر لائن کمپنیوں پر دباؤ تھا۔ کووڈ-19 کے سبب دباؤ میں اضافہ ہوگیا ہے۔ دو ماہ کے لئے پروازیں مکمل طور پر بند رہیں۔ پروازیں نہ ہونے کی وجہ سے خرچ مکمل طور پر ختم نہیں ہو جاتا ہے، بلکہ رکھ رکھاؤ اور باقاعدہ طیاروں کی جانچ کرنی ہوتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔