روڈ سیفٹی ورلڈ سیریز: کئی سابق ہندوستانی کرکٹر تندولکر کی کپتانی میں کھیلنے کے لیے تیار

ٹورنامنٹ کا افتتاح کانپور میں ہوگا جب کہ رائے پور دو سیمی فائنل اور فائنل کی میزبانی کرے گا، دیگر مقامات میں اندور اور دہرہ دون شامل ہیں۔

 سچن تندولکر، تصویر آئی اے این ایس
سچن تندولکر، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

روڈ سیفٹی ورلڈ سیریز (آر ایس ڈبلیو ایس) کے دوسرے سیزن میں ماسٹر بلاسٹر سچن تندولکر کی قیادت والی گزشتہ چمپئن انڈیا لیجنڈس میں یووراج سنگھ، عرفان پٹھان، ہربھجن سنگھ کھیلنے کے لیے تیار نظر آ رہے ہیں۔ یہ ٹورنامنٹ 10 ستمبر سے شروع ہونے جا رہا ہے۔ ٹیم میں تندولکر، یووراج، عرفان اور ہربھجن کے علاوہ یوسف پٹھان، مناف پٹیل، اسٹوارٹ بنی، ایس بدری ناتھ، نمن اوجھا، منپریت گونی، پرگیان اوجھا، ونئے کمار، ابھمنیو متھن، راجیش پوار اور راہل شرما بھی شامل ہیں۔

ٹورنامنٹ کا افتتاح کانپور میں ہوگا جب کہ رائے پور میں دو سیمی فائنل اور فائنل میچ کھیلے جائیں گے۔ فائنل میچ یکم اکتوبر کو ہوگا۔ دیگر مقامات میں اندور اور دہرہ دون شامل ہیں۔ اس بارے میں آرگنائزرس نے جمعہ کے روز تفصیلی جانکاری دی۔ نیوزی لینڈ لیجنڈس اس سیزن میں نئی ٹیم کے طور پر شریک ہے اور وہ اس انعقاد کے دوران ہندوستان، آسٹریلیا، سری لنکا، ویسٹ انڈیز، جنوبی افریقہ، بنگلہ دیش اور انگلینڈ کے سابق سپراسٹار کھلاڑیوں کا مقابلہ کریں گے جو خاص طور سے ملک میں روڈ سیفٹی کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے کھیل رہے ہیں۔


آر ایس ڈبلیو ایس کو حکومت ہند کی وزارت برائے سڑک ٹرانسپورٹیشن اور شاہراہ، انفارمیشن، ٹیکنالوجی و یوتھ معاملے اور وزارت کھیل کے ذریعہ حمایت دی گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔