‘مودی حکومت ملک کو پستی کی طرف دھکیل رہی ہے‘ مہنگائی پر ہلہ بول ریلی سے قبل کانگریس کا حملہ

کانگریس ترجمان گورو ولبھ نے کہا کہ مودی حکومت معیشت کو سنبھالنے میں نااہل ہونے کے سبب ملک کی ترقی کو پستی کی جانب دھکیل رہی ہے

پی ایم مودی، تصویر آئی اے این ایس
پی ایم مودی، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: قومی راجدھانی دہلی کے رام لیلا میدان پر 4 ستمبر کو منعقد ہونے والی ’مہنگائی پر ہلہ بول‘ ریلی سے قبل انڈین نیشنل کانگریس نے بے روزگاری اور مہنگائی کے مسئلہ پر مودی حکوت پر حملہ بولا ہے۔

کانگریس ترجمان نے کہا ’’امریکی ڈالر کے مقابلہ روپیہ گر کر 79.70 پر آ گیا ہے۔ سی ایم آئی آئی کے مطابق ملک میں اگست کے مہینے میں بے روزگاری کی شرح 8.28 فیصد تھی، جو گزشتہ ایک سال میں سب سے زیادہ رہے ہے۔ خردہ افراط زر کی شرح جولائی میں 6.71 فیصد برقرار آر بی آئی کے رواداری کے بینڈ 6 فیصد سے زیادہ بنی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مودی حکومت معیشت کو سنبھالنے میں نااہل ہے، یہی وجہ ے کہ وہ ہندوستان کی ترقی کو پستی کی جانب دھکیل رہی ہے۔


ولبھ نے کہا کہ وزارت شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت (ایم او ایس پی آئی) نے بدھ کے روز مالی سال 2023 کی پہلی سہ ماہی کے لئے جی ڈی پی کا اندازہ جاری کیا ہے، سرکاری مشینری خصوصی ڈیٹا کے نکات کو آگے بڑھا سکتی ہے لیکن حقیقی تصویر تبھی سامنے آتی ہے جب ماضی سے کی جاتی ہے۔

کانگریس کے ترجمان نے کہا کہ ایس بی آئی نے مالی سال 2023 کے لیے اپنی شرح نمو کی پیشن گوئی کو 7.5 فیصد سے گھٹا کر 6.8 فیصد کر دیا ہے، جبکہ دیگر عالمی بینکوں اور ریٹنگ ایجنسیوں نے بھی اسی رجحان کی پیروی کی ہے۔

ولبھ نے سوال کیا، "شہری بے روزگاری کی شرح 9.6 فیصد تک پہنچ گئی ہے، اس تناظر میں حکومت ہمارے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے کون سے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے؟‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔