اڈیشہ کے گنجم میں سڑک حادثہ، 12 افراد ہلاک، 8 زخمی

گنجم کے ضلع کلکٹر دیبیا جیوتی پریڈا نے کہا کہ شدید طور پر زخمی مسافر کو ایس سی بی میڈیکل کالج اور اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ مریضوں کے علاج کے لیے یہاں تمام انتظامات کیے گئے ہیں۔

سڑک حادثہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
سڑک حادثہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

بھونیشور: اڈیشہ کے گنجم ضلع میں دیگاپنڈی کے قریب کھیمنڈی کالج کے قریب او ایس آر ٹی سی بس اور ایک نجی بس کے درمیان اتوار کی آدھی رات کو ہوئی زبردست ٹکر میں کم از کم 12 مسافروں کی موت اور آٹھ دیگر زخمی ہو گئے۔ مرنے والوں میں چھ مرد، چار خواتین اور دو بچے شامل ہیں۔ تمام زخمیوں کو برہم پور کے ایم کے سی جی میڈیکل کالج اور اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

گنجم کے ضلع کلکٹر دیبیا جیوتی پریڈا نے کہا کہ شدید طور پر زخمی مسافر کو ایس سی بی میڈیکل کالج اور اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ مریضوں کے علاج کے لیے یہاں تمام انتظامات کیے گئے ہیں۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب شادی کی بارات لے جانے والی ایک پرائیویٹ بس برہام پور سے کھنڈا ڈیولی گاؤں واپس آ رہی تھی، تبھی گداری سے بھونیشور جانے والی او ایس آر ٹی سی بس سے ٹکر ہو گئی۔ دیگپاہنڈی پولیس اور فائر بریگیڈ کے عملے نے زخمیوں کو بچا کر اسپتال پہنچایا۔


اڈیشہ کے وزیر اعلی نوین پٹنائک نے پیر کو ہر مرنے والے کے لواحقین کو چیف منسٹر ریلیف فنڈ سے تین لاکھ روپے کی امدادی رقم دینے کا اعلان کیا اور مرنے والوں کے تئیں گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ نوین پٹنائک نے افسران کو تمام زخمیوں کا مفت علاج کرنے کی ہدایت اور ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔