آر جے ڈی کی نیلم دیوی نے مقامہ سے اور بی جے پی کی کسم دیوی نے گوپال گنج سے ضمنی انتخاب میں حاصل کی کامیابی

دونوں سیٹوں پر ہونے والے اس ضمنی انتخاب میں آر جے ڈی اور بی جے پی نے اپنی اپنی سیٹیں برقرار رکھی ہیں۔

بی جے پی اور آر جے ڈی، تصویر یو این آئی
بی جے پی اور آر جے ڈی، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

پٹنہ: بہار کے مقامہ اسمبلی حلقہ سے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کی نیلم دیوی نے کامیابی حاصل کی ہے، جبکہ گوپال گنج اسمبلی حلقہ میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی کسم دیوی نے کامیابی حاصل کی ہے، ریاستی انتخابی دفتر کے مطابق مقامہ اور گوپال گنج اسمبلی ضمنی انتخابات کے حتمی نتائج کا باضابطہ اعلان ہونا باقی ہے لیکن مقامہ میں گنتی کے آخری دور کے اختتام کے بعد آر جے ڈی کی نیلم دیوی بی جے پی کی سونم دیوی سے 16,420 ووٹوں سے آگے ہیں۔ ساتھ ہی گوپال گنج اسمبلی حلقہ میں مقابلہ کانٹے دار رہا۔ گنتی کے کسی بھی راؤنڈ میں کبھی بی جے پی اور کبھی آر جے ڈی کے امیدوار آگے ہوتے رہے، لیکن گنتی کے آخری دور کے ختم ہونے کے بعد بی جے پی کی کسم دیوی نے آر جے ڈی کے موہن پرساد گپتا کو 2183 ووٹوں کے فرق سے شکست دے دی۔

دونوں سیٹوں پر ہونے والے اس ضمنی انتخاب میں آر جے ڈی اور بی جے پی نے اپنی اپنی سیٹیں برقرار رکھی ہیں۔ سال 2020 میں ہوئے الیکشن میں بی جے پی کے سبھاش سنگھ گوپال گنج سے اور آر جے ڈی کے اننت سنگھ مقامہ سے منتخب ہوئے تھے، لیکن اس سال یہ سیٹ سبھاش سنگھ کی بے وقت موت اور اننت سنگھ کو سزا سنائے جانے کی وجہ سے خالی ہوئی تھی، جس کی وجہ سے ان نشستوں پر ضمنی انتخابات ہوئے تھے۔ محترمہ کسم دیوی سبھاش سنگھ اور محترمہ نیلم دیوی زورآور اننت سنگھ کی اہلیہ ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */