عدالت عظمیٰ سے دفعہ 370 کی تنسیخ کے خلاف داخل عرضیوں پر فوری سماعت کی درخواست!

عمر عبداللہ نے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ ’’عدالت عظمیٰ سے ان عرضیوں کی فوری طور پر سماعت کرنے کی درخواست کی گئی ہے جن میں سال گزشتہ کے پانچ اگست کے فیصلوں کو چلینج کیا گیا ہے۔‘‘

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

سری نگر: نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ پیپلز الائنس برائے گپکار اعلامیہ نے عدالت عظمیٰ میں دفعہ 370 اور 35 اے کی تنسیخ کے خلاف دائر کی جانے والی عرضیوں پر فوری سماعت کی درخواست کی ہے۔ واضح رہے کہ مرکزی حکومت کی طرف سے سال گزشتہ کے پانچ اگست کے دفعہ 370 اور دفعہ 35 اے کی تنسیخ کے فیصلوں کے خلاف جموں و کشمیر کی مختلف علاقائی سیاسی جماعتوں نے عدالت عظمیٰ میں عرضیاں دائر کی ہیں۔

عمر عبداللہ نے ایک ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ 'پیپلز الائنس کی حالیہ میٹنگ میں لئے جانے والے فیصلے کے مطابق ہم نے عدالت عظمیٰ سے ان عرضیوں کی فوری طور پر سنوائی کرنے کی درخواست کی ہے جن میں سال گزشتہ کے پانچ اگست کے فیصلوں کو چلینج کیا گیا ہے'۔ انہوں نے جس ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کیا ہے اس میں کہا گیا ہے کہ 'جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس نے عدالت عظمیٰ کی طرف رجوع کیا ہے کہ دفعہ 370، دفعہ35 اے اور جموں و کشمیر کو دو وفاقی حصوں میں منقسم کرنے کے خلاف دائر کی جانے والی عرضیوں کی فوری سنوائی کی جائے'۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔