این جی ٹی نے لگائی دہلی-این سی آر میں پٹاخوں پر پابندی

ٹریبونل نے آج اپنے حکم میں کہا کہ 9 سے 30 نومبر تک ایسے علاقوں میں پٹاخوں کی فروخت اور استعمال پر پابندی ہوگی، جہاں فضائی آلودگی کا انڈیکس خراب، بہت خراب اور انتہائی سطح تک خراب ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: نیشنل گرین ٹریبونل (این جی ٹی) نے پیر کو دہلی اور قومی دارالحکومت خطہ میں پٹاخے جلانے پر مکمل طور پر پابندی عائد کردی ہے۔ این جی ٹی نے آج یہ حکم ہوا کے معیار کی خطرناتک حد تک خراب سطح کے پیش نظر دیا ہے اور اس کے حکم میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ملک کی کسی بھی ایسی ریاست جہاں ہوا کا معیار خراب یا خطرناک سطح پر ہے، وہاں پٹاخے جلانے پر پابندی ہوگی۔

ٹریبونل نے آج اپنے حکم میں دہلی- این سی آر میں 30 نومبر کی نصف شب تک پٹاخے چلانے پر پابندی عائد کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 9 سے 30 نومبر تک ایسے علاقوں میں پٹاخوں کی فروخت اور استعمال پر پابندی ہوگی، جہاں فضائی آلودگی کا انڈیکس خراب، بہت خراب اور انتہائی سطح تک خراب ہے۔ حالانکہ جہاں یہ معمول کے مطابق ٹھیک ہے وہاں پٹاخے چلانے کی اجازت ہوگی۔


این جی ٹی نے کہا کہ جن شہروں میں گزشتہ برس نومبر کے مقابلے اس نومبر میں فضائی آلودگی کی سطح معمول کے مطابق ہے یا ٹھیک ہے وہاں صرف گرین کریکرز کو فروخت کرنے کی اجازت ہوگی۔ یہاں دیوالی کے دن صرف دو گھنٹے پٹاخے استعمال کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ کسی اور دن بھی پٹاخے چلانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

دہلی حکومت نے پہلے ہی پٹاخوں پر مکمل طور پر پابندی عائد کردی ہے۔ دارالحکومت میں گرین کریکرز پر بھی پابندی عائد ہے۔ دیوالی سے پہلے دہلی والوں کو کورونا وائرس اور آلودگی کے قہر کا سامنا ہے۔ دارالحکومت کے مصروف ترین چوراہوں میں سے ایک آئی ٹی او پر آج صبح ہوا کے معیار کا انڈیکس ا’انتہائی‘ کے زمرے میں 472 ہے۔ یہ آنند وہار میں 484 اور منڈکا میں 470 تھا۔ وزیر پور میں 468 اور اوکھلا فیز 4 میں 465 تھا۔ ان تمام مقامات پر اے کیو آئی ’انتہائی‘ زمرے میں ہے۔ ۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔