دہلی میں مذہبی مقامات سے لاؤڈ اسپیکر ہٹائے جائیں: بی جے پی

آدیش گپتا نے کہا کہ دہلی میں صوتی آلودگی اپنے عروج پر ہے اور لوگ لاؤڈ اسپیکر سے ہونے والی صوتی آلودگی سے متاثر ہو رہے ہیں۔ یہی نہیں طلباء، دانشوران اور دل کے مریضوں کو بھی پریشانی کا سامنا ہے۔

آدیش گپتا، دہلی بی جے پی صدر
آدیش گپتا، دہلی بی جے پی صدر
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک بھر میں مختلف مذہبی مقامات پر لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پرہنگامہ آرائی کے درمیان بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے منگل کو دہلی کی کیجریوال حکومت سے قومی دارالحکومت کے مختلف مذہبی مقامات سے لاؤڈ اسپیکر ہٹانے کی اپیل کی ہے۔

دہلی بی جے پی کے صدر آدیش گپتا نے یہاں نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہلی میں صوتی آلودگی اپنے عروج پر پہنچ گئی ہے اور لوگ لاؤڈ اسپیکر سے ہونے والی صوتی آلودگی سے متاثر ہو رہے ہیں۔ یہی نہیں طلباء، دانشوران اور دل کے مریضوں کو بھی پریشانی کا سامنا ہے۔ ریاستوں کو سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق مذہبی مقامات سے لاؤڈ اسپیکر ہٹانے کی بھی ہدایت دینی چاہیے۔


یہ دعوی کرتے ہوئے کہ متعدد ریاستوں نے سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق لاؤڈ اسپیکرز کو ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے، آدیش گپتا نے کہا کہ دہلی حکومت نے ابھی تک اس بارے میں کچھ کیوں نہیں کیا ہے۔ اس سلسلے میں میں نے پیر کو وزیر اعلیٰ کو ایک خط لکھا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا کہ دارالحکومت کے مختلف مذہبی مقامات سے لاؤڈ اسپیکر ہٹانے کی مہم جلد از جلد شروع کی جائے۔ سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق لاؤڈ اسپیکر ہٹائے جائیں، یہ معاشرے کے لئے بڑا مسئلہ ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */