’ہر قیمت چکانے کو تیار ہوں‘، لوک سبھا رکنیت ختم ہونے کے بعد راہل گاندھی کا پہلا ر دعمل

راہل گاندھی کو ہتک عزتی کیس میں دو سال کی سزا کے بعد لوک سبھا کی رکنیت منسوخ کر دی گئی ہے، اس پر راہل گاندھی نے کہا کہ وہ ہر قیمت چکانے کو تیار ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>راہل گاندھی، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

راہل گاندھی، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے لوک سبھا رکنیت منسوخ ہونے کے بعد ٹوئٹ کے ذریعہ پہلا رد عمل ظاہر کیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ وہ ہندوستان کی آواز کے لیے لڑ رہے ہیں اور ہر قیمت ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔ راہل گاندھی نے ٹوئٹ میں لکھا ہے ’’میں ہندوستان کی آواز کے لیے لڑ رہا ہوں۔ میں ہر قیمت چکانے کو تیار ہوں۔‘‘

واضح رہے کہ کیرالہ کی وائناڈ اسمبلی سیٹ کی نمائندگی کر رہے راہل گاندھی کو جمعرات کو سورت کی ایک عدالت نے 2019 کے ہتک عزتی کے ایک معاملہ میں دو سال کی سزا سنائی تھی۔ اس فیصلے کے 24 گھنٹے بعد یعنی آج راہل گاندھی کی لوک سبھا رکنیت ختم کر دی گئی۔ لوک سبھا سکریٹریٹ کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ان کی نااہلی سے متعلق حکم 23 مارچ سے اثرانداز ہوگا۔


نوٹیفکیشن میں جانکاری دی گئی ہے کہ انھیں (راہل گاندھی کو) آئین کی دفعہ 102(1) اور عوامی نمائندگی ایکٹ 1951 کی دفعہ 8 کے تحت نااہل قرار دیا گیا ہے۔ راہل گاندھی کی لوک سبھا رکنیت ختم ہونے کی خبر عام ہونے کے بعد کانگریس نے پریس کانفرنس کر کہا کہ راہل گاندھی نے لگاتار دلائل کی بنیاد پر کھل کر بات کی ہے اور اسی کا نتیجہ وہ بھگت رہے ہیں۔ کانگریس لیڈر ابھشیک منو سنگھوی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ راہل گاندھی بے خوف ہو کر ہر ایشو پر بولتے رہے ہیں، انھوں نے سماجی، معاشی، سیاسی ایشوز پر کھل کر بولا ہے۔ اسی کا نتیجہ وہ بھگت رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔