لوک سبھا انتخاب 2024: کھجوراہو سیٹ سے انڈیا اتحاد نے آر بی پرجاپتی کو حمایت دینے کا کیا اعلان

انڈیا اتحاد نے طے کیا تھا کہ کھجوراہو سیٹ سے سماجوادی پارٹی اپنا امیدوار کھڑا کرے گی، لیکن اس امیدوار کا پرچۂ نامزدگی منسوخ ہو گیا، اس لیے فاروَرڈ بلاک کے امیدوار پرجاپتی کی حمایت کا فیصلہ کیا گیا ہے

<div class="paragraphs"><p>آر بی پرجاپتی، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

آر بی پرجاپتی، تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

مدھیہ پردیش کی کھجوراہو پارلیمانی سیٹ سے کانگریس نے آل انڈیا فاروَرڈ بلاک امیدوار آر بی پرجاپتی کو حمایت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یعنی آر بی پرجاپتی اب انڈیا اتحاد کے مشترکہ امیدوار بن گئے ہیں۔ یہ فیصلہ تب لیا گیا ہے جب کھجوراہو پارلیمانی سیٹ سے سماجوادی پارٹی امیدوار میرا یادو کا پرچہ نامزدگی الیکٹورل افسران نے منسوخ کر دیا۔

دراصل انڈیا اتحاد نے آپسی سمجھوتہ سے طے کیا تھا کہ کھجوراہو سیٹ سے سماجوادی پارٹی اپنا امیدوار کھڑا کرے گی۔ میرا یادو نے پرچۂ نامزدگی داخل بھی کر دیا تھا، لیکن تکنیکی خامیوں کا حوالہ دیتے ہوئے اسے کینسل کر دیا گیا۔


کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے بی آر پرجاپتی کی حمایت سے متعلق پریس بیان جاری کیا ہے۔ اس بیان میں لکھا گیا ہے کہ ’’کانگریس نے کھجوراہو لوک سبھا سیٹ کو انڈیا گروپ کے اپنے ساتھی سماجوادی پارٹی کے لیے چھوڑ دیا تھا۔ بدقسمتی سے اقتدار کے کھلے کھیل اور جمہوریت کے سبھی پیمانوں کے خلاف جا کر بی جے پی سماجوادی پارٹی امیدوار کی نامزدگی خارچ کروانے میں کامیاب ہو گئی ہے۔ کانگریس نے اب انڈیا گروپ کے ایک دیگر رکن آل انڈیا فاروَرڈ بلاک کے امیدوار آر بی پرجاپتی کو اپنی حمایت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ مدھیہ پردیش کے کھجوراہو لوک سبھا سے انڈیا گروپ کے مشترکہ امیدوار ہوں گے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔