’معاشی طور پر غریب لیکن دل کے امیر ہیں رامیشور جی‘، راہل گاندھی نے پوسٹ کی رامیشور سے ملاقات کی مکمل ویڈیو

راہل گاندھی کا کہنا ہے کہ جتنی بھی دیر رامیشور جی سے باتیں ہوئیں، ان کے چہرے پر مسکان برقرار رہی، انھوں نے امیدیں ٹوٹنے کے قصے بتائے، لیکن ساتھ میں ذمہ داریوں کا احساس بھی ہے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>رامیشور کے ساتھ کھانا کھاتے ہوئے راہل گاندھی</p></div>

رامیشور کے ساتھ کھانا کھاتے ہوئے راہل گاندھی

user

قومی آوازبیورو

کانگریس صدر راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکے سبزی فروش رامیشور سے گزشتہ دنوں ملاقات کی تھی۔ آج راہل گاندھی نے اس ملاقات کی مکمل ویڈیو اپنے یوٹیوب چینل پر پوسٹ کی ہے۔ اس ویڈیو میں رامیشور کے ساتھ ساتھ ان کی بیوی اور بیٹی بھی راہل گاندھی کے ساتھ دیکھی جا سکتی ہے۔ اس ویڈیو کو شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ راہل گاندھی نے لکھا ہے کہ ’’بھارت جوڑو یاترا کی شروعات سے ہی لوگوں کی باتیں سن رہا ہوں، ان کے دکھ درد پہچان رہا ہوں۔ اچانک ہی ایک دن رامیشور جی کی ایک ویڈیو سامنے آئی۔ ایک عام انسان، ایک خوددار اور ایماندار ہندوستانی جو محنت سے اپنے کنبہ کی پرورش کرنا چاہتا ہے، لیکن ان کی آنکھیں مجبوری کے سبب نم تھیں۔ کریں تو کریں کیا... ایک طرف بے روزگاری کا گہرا کنواں، تو دوسری طرف مہنگائی کی کھائی۔‘‘

راہل گاندھی مزید لکھتے ہیں کہ ’’اتفاق سے رامیشور جی نے ملنے کی خواہش ظاہر کی، جس کے لیے میں خود خواہشمند تھا۔ بصد احترام اور اہل خانہ کے ساتھ انھیں گھر پر کھانے کے لیے مدعو کیا۔ کچھ باتیں کرنی تھیں انھیں، اور مجھے بھی ان سے مل کر انھیں نزدیک سے جاننے کا من تھا۔ معاشی طور سے غریب، لیکن دل کے بہت امیر ہیں رامیشور جی۔ جتنی بھی دیر باتیں ہوئیں، ان کے چہرے پر مسکان برقرار رہی۔ انھوں نے امیدیں ٹوٹنے کے قصے بتائے، لیکن ساتھ میں ذمہ داریوں کا احساس بھی ہے۔ ان کی ہمت اصل معنوں میں امید کی سنہری شمع ہے۔‘‘


کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کا کہنا ہے کہ ’’آج کروڑوں دیگر ہندوستانیوں کی طرح رامیشور جی بھی ترقی کی قطار کے آخر میں کھڑے ہیں۔ ایک ایسی جگہ جہاں نہ روزگار ہے، نہ مہنگائی سے راحت، نہ کاروبار کے صحیح مواقع اور نہ ہی کوئی معاشی سیکورٹی۔ جب تک ہر سہولت ان تک نہیں پہنچتی، یہ قدم نہیں رکیں گے۔ یہ سلسلہ نہیں رکے گا، سفر نہیں رکے گا۔ آزادی کا یہ خواب ہمیں ساتھ مل کر پورا کرنا ہے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔