’زمین پر پہلا حق کسانوں کا‘، گریٹر نوئیڈا میں جاری کسان مظاہرہ کو حمایت دینے پہنچے راکیش ٹکیت

راکیش ٹکیت ٹریکٹر پر سوار ہو کر کسانوں کی غیر معینہ مدت کے دھرنے پر پہنچے، انھوں نے کہا کہ اتھارٹی کے افسر کسانوں کی بات سننے کو تیار نہیں جو کہ نامناسب ہے۔

<div class="paragraphs"><p>راکیش ٹکیت، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

راکیش ٹکیت، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

بھارتیہ کسان یونین کے قومی ترجمان راکیش ٹکیت گریٹر نوئیڈا پہنچے ہیں۔ یمنا ایکسپریس وے کے نیچے زیرو پوائنٹ پر کسانوں کا مظاہرہ چل رہا ہے۔ جہاں پر راکیش ٹکیت اپنی پوری فوج کے ساتھ کسانوں کی حمایت کرنے کے لیے پہنچے۔ اس موقع پر ہزاروں کی تعداد میں دیہی خواتین اور مرد بھی موجود تھے۔ کسانوں کے مظاہرہ کو پیش نظر رکھتے ہوئے انتظامات کو سنبھالنے کے لیے پولیس ٹیم موقع پر تعینات ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق راکیش ٹکیت ٹریکٹر پر سوار ہو کر کسانوں کی غیر معینہ مدت والے دھرنے کے مقام پر پہنچے۔ انھوں نے یہاں کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اتھارتی کے افسر کسانوں کی بات سننے کو تیار نہیں ہیں، جو کہ مناسب نہیں۔ اتھارٹی اپنی منمانی کر رہے ہیں، جبکہ یہاں کی زمین پر کسانوں کا حق ہے۔ اس لیے انتظامیہ اور اتھارتی کو کسانوں کے مطالبات کو پورا کرنا چاہیے۔


دراصل سینکڑوں کی تعداد میں کسان یمنا ایکسپریس وے کے نیچے زیرو پوائنٹ پر بیٹھے ہیں۔ کسان کافی طویل وقت سے دھرنا و مظاہرہ کر رہے ہیں۔ کسانوں کا مظاہرہ 64.7 فیصد اضافی معاوضہ، کسانوں کے 10 فیصد خطہ ارض، کسانوں کو رہائشی خطہ ارض اور جیور ایئرپورٹ سے متاثرہ کسانوں کو گھر کے برابر جگہ دینا وغیرہ ایشوز پر ہے۔

21 اکتوبر کو اس دھرنے پر ایک مہاپنچایت منعقد کی گئی۔ اس مہاپنچایت میں ہندوستانی کسان یونین کے قومی ترجمان راکیش ٹکیت شامل ہوئے۔ 9 اکتوبر سے بھارتیہ کسان یونین کے بینر تلے کسانوں کا دھرنا و مظاہرہ گریٹر نوئیڈا میں یمنا ایکسپریس وے کے زیرو پوائنٹ پر چل رہا ہے۔


کسانوں کے مسائل کو لے کر گزشتہ 13 دنوں سے کسان دھرنے پر بیٹھے ہوئے ہیں۔ یہ لوگ تینوں اتھارٹی کے خلاف خوب ہنگامہ کر رہے ہیں۔ افسران کے ساتھ کئی بار بات چیت ہوئی، لیکن ناکام رہی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔